بھٹکل میں موسلا دھار  بارش ؛ اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے تعلقہ کے تمام اسکولوں میں کل ایک دن کی تعطیل کا اعلان؛ درختوں کے گرنے سے مکان اور اسکول کی   چھتوں  کا نقصان

04:10PM Mon 5 Aug, 2019

بھٹکل: 5 اگست،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں  آج پورے دن ہوئی موسلادھار بارش سے پورا بھٹکل جل تھل ہوگیا ہے۔ پورے دن مسلسل بارش ہونے کے سبب بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر اور بی ای او کی جانب سے تعلقہ کے تمام اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ تعلقہ میں بھاری بارش کے نتیجہ میں کئی ایک جگہ سے دختوں کے گرنے اور مکانات کو نقصان ہونے کی خبریں موصول ہورہی ہیں ۔ادھر شرالی میں بھاری بارش کے نتیجہ میں  دو مکانات پر  درخت گرنے سے مکان کی چھت کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔ادھر ہیبلے گرام پنچایت میں اسکول پر درخت گرنے کی بھی خبر موصول ہوئی تاہم ان سب میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ بھاری بارش کو دیکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جناب ساجد ملا نے تعلقہ کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں ایک دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔