مسلم خواتین کو تعلیم اور ملازمت کے میدان میں ترقی دینے اقدامات
03:43PM Sat 1 Apr, 2017
کرناٹکا اسٹیٹ وقف فاؤنڈیشن برائے خواتین و برائے ترقیات کے اجلاس میں اہم فیصلے
بنگلور:(بھٹکلیس نیوز )کرناٹکا اسٹیٹ وقف فاؤنڈیشن برائے ترقیاتِ خواتین کا قیام 27مارچ 1992 عمل میں آیا تھا ، مورخہ 18؍ مارچ 2017 کو سرکاری احکامات کے تحت اس کی دوبارہ تشکیل عمل میں آئی اور کرناٹکا اسٹیٹ وقف فاؤنڈیشن فار ویمن فاؤنڈیشن کیلئے درجِ ذیل ممبران نامزد کئے گئے ۔ محترمہ سلمی تاج بنگلورو، محترمہ فرحیانہ تاج رام نگرم، محترمہ افضل النساء رام نگرم، محترمہ گلناز بیگم چکبالاپور، محترمہ سکینہ ڈی پاٹل ، کلبرگی، محترمہ رضیہ بیگم کوپل، محترمہ شیریں تاج اے شیخ ہاویری کے علاوہ درجِ ذیل افسران بھی اس کمیٹی کے ممبرس ہونگے *سکریٹری ٹو گورنمنٹ مائناریٹی ویلفیرحج و اقاف ڈپارٹمنٹ * پرنسپال سکریٹری/ ریپرزنٹٹیو آف گورنمنٹ ، فائنانس ڈپارٹمنٹ * چیف اگزیکٹیو افیسر کرناٹکا اسٹیٹ بورڈ آف اوقاف کنگھم روڈ بنگلور، فاؤنڈ،یشن کا پہلا اجلاس ریاستی وزیر برائے پرائمری و سکینڈری تعلیم ، اقلیتی امور و اوقاف الحاج تنویر سیٹھ کی صدارت میں 30؍ مارچ 2017 منعقد ہوا جس میں محمد محسن آئی اے ایس سکریٹری ٹو گورنمنٹ مائناریٹی ویلفیر حج و اقاف ڈپارٹمنٹ بھی اس اجلاس میں شریک رہے ۔ محمد رضوان، مینجر ڈیولپمنٹ کرناٹکا اسٹیٹ بورڈ اوقاف بھی سی ای او کی جانب سے نمائندگی کی ۔ شریمتی واٹسالاکماری ڈپٹی سکریٹری ٹو گورنمنٹ فائنمانس ڈپارٹمنٹ اور صادق پاشاہ افسران اسپیشل ڈیوٹی برائے وزیر موصوف بھی شریک رہے ۔ عزت مآب وزیر برائیہ پرائمری وسکینڈری تعلیم نے کرناٹکا اسٹیٹ وقف فاؤنڈیشن برائے ترقیاتی خواتین کے اسکیمو ں کے بارے میں تفصیلات پیش کئے اور متعلقہ اسکیموں کیلئے یکم اپریل 2013 سے 28؍ فروری 2017 تک درج ذیل اسکیموں کیلئے خرچ کردہ رقم کے بارے میں تفصیلات پیش کئے 1010.63لاکھ روپئے خرچ کئے گئے ۔* میڈیکل ریلیف فنڈ کیلئے * سلائی ، ائمبرائڈری ، نیٹنگ اور ٹیلرنگ ٹریننگ ٹیچروں کو تنخواہیں ادا کی گئیں * کمپیوٹر ٹریننگ ٹیچروں کو تنخواہیں ادا کی گئیں * اردو ڈی ٹی پی طلباء کو اسٹے فنڈ دیا گیا * پری پرائمری اردو اسکول اسسٹنٹس کو رقم دی گئی * مسلم طالبات کو اسکالرشپ دی گئی ۔ کے ایس ڈبلیوایف ڈبلیو ڈی نے برائے سال 2017-18 کیلئے درج ذیل نئے اسکیموں کو لاگو کرنے کافیصلہ لیا ہے * ان غیر سرکاری اداروں کو مالی تعاون دیا جائیگا جو لاوارث عمر رسیدہ خواتین کی دیکھ بھال کیلئے ادارہ چلا رہے ہیں * عمر رسیدہ خواتین کی دیکھ بھال کیلئے ادارے چلا رہے غیر سرکاری اداروں کو مالی تعاون دیا جائیگا ۔ * یشسونی اسکیم میں ممبرشپ بنانے کیلئے چلائے جارہے غیر سرکاری تعلیمی اداروں کو ممبرشپ بڑھانے مالی تاون فراہم کی جائیگی ، کرناٹکا اسٹیٹ وقف بورڈ فاؤنڈیشن فار ترقیاتِ خواتین کے ممبر سکریٹری سرفراز خان کی جانب سے جاری پریس نوٹ میں بتایا، اس اجلاس میں حکومت کی جانب سے نامزد تمام ممبران شریک رہے اجلاس کا آغاز محمود الحسین جامعہ مسجد کی قرآت سے ہوا ، سرفراز خان ممبر سکریٹری نے تمام کا غیر مقدم کرتے ہوئے مہمانوں کی گلپوشی کی ، عباس شریف اسپیشل افیسر کرناٹکا اسٹیٹ وقف فاؤنڈیشن نے تمام کا شکریہ ادا کیا ۔