دنیا کا ہر دھرم امن و انسانیت ہی کی تعلیم دیتا ہے؛ مولانا ولی اللہ فلاحی

04:04PM Tue 30 Aug, 2016

بھٹکلیس نیوز / 30 اگست، 16 آج دنیا میں ہر طرف تشدد اور نفرت کا بازار گرم ہے، لیکن دنیا کے کسی مذہب نے اپنے ماننے والوں کو نفرت اور تشدد کی تعلیم نہیں دی ہے بلکہ ہر دھرم اپنے پیروکاروں کا امن و انسانیت کی تعلیم دیتا ہے جس پر ہم سب کو عمل کرنے کی ضرورت ہے"۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ہند کے قومی سکریٹری مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی نے کیا ،وہ یہاں رویل اوک ہوٹل میں جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے زیر اہتمام"امن وانسانیت" مہم کے پیش نظر منعقدہ سمپوزیم کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔ مولانا محترم نے اس موقع پر مختلف مذاہب میں موجود امن کی تعلیمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب تمام ہی مذاہب امن کی تعلیم دے رہے ہیں تو پھر ہمیں ان اسباب و افراد پر گور کرنا چاہئے جو ہمارے امن کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے تاریخ کے حوالہ سے ہندو مسلم اور دیگر مذاہب کے اتحاد کی باتوں کو دہرایا اور اسی اتحاد کو واپس لانے کی گزارش کی۔ شانتی پرکاشن بنگلورو کے منیجر جناب محمد صاحب نے بھی امن و انسانیت کے عنوان پر کنڑا زبان مین خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک آپس میں مل جل کر نہین رہیں گے تو ہماری درمیان اختلافات بھی زیادہ ہوتے جائیں گے ،ان اختلافات کو دور کرنے اور امن و امان کی فضا کو بحال رکھنے کے لئے آپسی میل جول بہت ضروری ہے۔ دنیا کا ہر دھرم امن و انسانیت ہی کی تعلیم دیتا ہے؛ مولانا ولی اللہ فلاحی بھٹکلیس نیوز / 30 اگست، 16 بھٹکل (رضوان گنگاولی) "آج دنیا میں ہر طرف تشدد اور نفرت کا بازار گرم ہے، لیکن دنیا کے کسی مذہب نے اپنے ماننے والوں کو نفرت اور تشدد کی تعلیم نہیں دی ہے بلکہ ہر دھرم اپنے پیروکاروں کوامن و انسانیت کی تعلیم دیتا ہے جس پر ہم سب کو عمل کرنے کی ضرورت ہے"۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ہند کے قومی سکریٹری مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی نے کیا ،وہ یہاں رویل اوک ہوٹل میں جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے زیر اہتمام"امن وانسانیت" مہم کے پیش نظر منعقدہ سمپوزیم کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔ مولانا محترم نے اس موقع پر مختلف مذاہب میں موجود امن کی تعلیمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب تمام ہی مذاہب امن کی تعلیم دے رہے ہیں تو پھر ہمیں ان اسباب و افراد پر غور کرنا چاہئے جو ہمارے امن کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے تاریخ کے حوالہ سے ہندو مسلم اور دیگر مذاہب کے اتحاد کی باتوں کو دہرایا اور اسی اتحاد کو واپس لانے کی گزارش کی۔ شانتی پرکاشن بنگلورو کے منیجر جناب محمد صاحب نے بھی امن و انسانیت کے عنوان پر کنڑا زبان مین خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک آپس میں مل جل کر نہیں رہیں گے تو ہمارے درمیان اختلافات بھی زیادہ ہوتے جائیں گے ،ان اختلافات کو دور کرنے اور امن و امان کی فضا کو بحال رکھنے کے لئے آپسی میل جول بہت ضروری ہے۔ اس سمپوزیم کا آغاز مولانا ضیا ء الرحمن ندوی کی تلاوت قرآن سے ہوا جس کا کنڑا ترجمہ جناب عبدالجبار صاحب اسدی نے کیا۔ مہم کے ضلعی کنوینر محمد رضا مانوی تمام کا استقبال کرتےہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ ڈائس پر جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے شوریٰ ممبر مولانا لیاقت احمد ملا، جے این نائک، بھاسکر نائک، وینکٹیش نائک، رادھا کرشنا بھٹ وغیرہ موجود تھے ۔بنگلورو کے محمد نواز کی نظامت کے ساتھ جناب محمد رضامانوی صاحب کے شکریہ کلمات پر یہ اجلاس اختتام کو پہنچا۔، پروگرا م میں ہندو مسلم خواتین و حضرات موجود تھے۔ JIH-Amn-08 JIH-Amn-09 JIH-Amn-20