بقرعید کے موقع پر لاء اینڈ آرڈر کو بگڑنے نہ دیا جائے
03:40PM Tue 8 Aug, 2017
وزیر اعلیٰ سے مولانا تنویرہاشمی کی درخواست
بنگلور:(بھٹکلیس نیوز) درگاہ حضرت ہاشم پیر بجاپور کے سجادہ نشین مولانا تنویر ہاشمی نے ریاستی وزیر اعلیٰ مسٹر سدرامیا سے درخواست کی کہ اس مرتبہ بقر عید کے موقع پر ریاست میں لاء اینڈ آرڈر کو قائم رکھنے کیلئے ضروری اقدام اٹھائیں کیو نکہ اس مرتبہ بقر عید اور گنیش تہوار دونوں مل کر آرہے ہیں اور فرقہ پرست عناصر اس کی تاک میں ہیں وہ اس مرتبہ کے موقع کوسنہری موقع سمجھ رہے ہیں اور ریاست میں فسادات اور گڑبڑ کے ذریعہ لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ پید اکرنا چاہتے ہیں ۔ مولانا تنویر ہاشمی نے وزیر اعلیٰ سے گذارش کی کہ وہ اس سلسلے میں تمام پولیس کے اعلیٰ افسران اور ضلع میجسٹر یٹروں کی ایک میٹنگ طلب کرکے انہیں ضروری ہدایا ت دیں آپ نے بتایا کہ قربانی کے جانوروں کو ٹرانسپورٹ کرتے وقت گاؤ رکھشک کے نام پر فرقہ پر ست عناصر گاڑیوں کو روکتے ہیں گاڑی کے ڈرائیورکی پٹائی کرکے اسے پولیس اسٹیشن لے جایا جاتا ہے وہاں ایف آئی آر درج کی جاتی ہے۔ پھر جانوروں کو گاؤ شالہ بھیج دیا جاتا ہے ان تمام حقائق کو وزیر اعلیٰ کے سامنے پیش کرنے کی ذمہ داری ہمارے مسلم لیڈروں کی بنتی ہے مسلم قائدین کو چاہئے کہ وہ وقتاً فوقتاً وزیر اعلیٰ کو حا لات سے آگاہ کرتے رہیں۔ مولانا ہاشمی نے علماء کرام، مدارس کے ذامہ داران سے بھی گذارش کی کہ وہ حالات کے پیش نظر قانوں کے دائرے میں رہتے ہوئے قربانی دیں ۔بغیر سرٹی فکیٹ والے گائے نہ خرید یں اور جانور فروخت کرنے والوں سے درخواست کریں کہ جانورکو اپنی جگہ لاکر پہنچا ئے ۔اجتماعی قربانی کرنے والوں کو بھی چاہئے کہ وہ مخصوص جگہ پر پردے کا اہتمام کرتے ہوئے قربانی دیں اور پاکی صفائی کا خاص اہتمام کریں کیو نکہ پاکی صفائی ہمارے مذہب کا ایک حصہ ہے اور ویسے گندگی کی وجہ ڈنگو وباء کا خطرہ بھی رہتاہے ۔ مولانا ہاشمی نے قریش برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ جانوروں کی خریدی کرتے وقت جانور کا میڈیکل سرٹی فکیٹ حاصل کرکے جانوروں کو گاڑی میں سوار کر یں ورانہ خوامخواہ مسائل کھڑے کئے جاتے ہیں۔