انجمن کالج میدان میں کالج سطح کے فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

03:38PM Wed 15 Feb, 2017

بھٹکلیس نیوز / 15 فروری، 17 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) آج صبح انجمن کالج میدان میں کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے سنگل زون انٹر کالج سطح کے فٹ بال تورنامنٹ کا آغاز ہوا جس میں کل نو ٹیمیں حاضر رہیں۔ اس موقع پر منعقد افتتاحی تقریب میں صدر انجمن جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب، مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ایم این منجوناتھ، ڈاکٹر ارشاد احمد مکو بھائی شریک رہے اور موقع کی مناسبت سے طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل میں بھی آگے رہنے کی تلقین کی۔ اس کے علاوہ اس موقع پر جناب جاوید آرمار، پرنسپال جناب مشتاق شیخ، نائب پرنسپال شہیل احمد صاحب اور ایم ایم ملک صاحب وغیرہ ڈائس پر موجود تھے۔ افتتاحی پروگرام کا آغاز محمد حسن قاضیا کی تلاوت سے کیا گیا۔ جس کے بعد محمد مازن نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ اجلاس کا اختتام فارز احمد کے شکریہ کلمات پر ہوا۔ اجلاس کی نظامت عبدالمہیمن اور محمد شابندری کر رہے تھے۔ anjuman-football-07   anjuman-football-04 anjuman-football-03