اُردو کے ممتاز جدید نقاد و ادیب، شاعرپروفیسر فضیل جعفری رِحلت کر گئے
05:19AM Tue 1 May, 2018
بھٹکلیس نیوز ؍ 30 اپریل،2018
ممبئی ؍ (ذرائع)اُردو کے ممتاز جدید نقاد و ادیب، شاعر اور صحافی پروفیسر فضیل جعفری آج رِحلت کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
پروفیسر فضیل جعفری۲۲ جولائی۱۹۳۶ کو الہ آباد کے ایک قصبے چائل میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنا تدریسی کام اورنگ آباد سے شروع کیا اور کوئی دس برس وہاں پڑھا یاپھر ۱۹۷۰ میں وہ برہانی کالج(ممبئی) سے وابستہ ہوئے۔ وہ دوبار مشہور روزنامہ انقلاب(ممبئی) کے مدیر بنے اور کچھ مدت وہ بطور ایڈیٹر ہفت روزہ بلٹز (اُردو) سے بھی متعلق رہے۔ موصوف انگریزی کے ایک میگزین’ وَن انڈیا ون پیپل‘ کے ایڈیٹر بھی کام کر چکےہیں۔ ان کی کئی کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں سے چٹان اور پانی، افسوس حاصل کا، کمان اور زخم‘ ، صحرا میں لفظ اوررنگِ شکستہ شائع ہو چکے ہیں۔انھیں ملک کا مشہور اعزاز’ غالب ایوراڈ بھی تفویض کیا گیاتھا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق منگل کو بعد نمازِ ظہر لوکھنڈ والا ہنومان نگر کاندیولی(مشرق )ممبئی میں ان کی تدفین عمل میں آئے گی۔