فوجی سربراہ کی دو ٹوک : دہشت گردی کی حمایت بند کرے پاکستان ، جواب دینے کے کئی طریقے ہیں ہمارے پاس
12:17PM Sat 27 Oct, 2018
ہندوستانی فوج کے سربراہ بپن راوت نے پاکستان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے دہشت گردی کی حمایت بند نہیں کی ، تو فوج کے پاس جواب دینے کے دیگر طریقے بھی ہیں ۔ فوجی سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے درندازی مسلسل جاری ہے ، دہشت گردوں کو مسلسل ٹریننگ دی جارہی ہے اور پاکستانی فوج کی طرف سے انہیں لگاتار مدد فراہم کی جارہی ہے۔
فوجی سربراہ نے کہا کہ اس کا نقصان پاکستان کو ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جو دہشت گرد ملک میں دراندازی کرتا ہے ہم اس کو گھر میں ختم کرسکتے ہیں ، لیکن یہ ماحول بنا رہا تو ہمارے پاس کارروائی کے اور بھی وسائل ہیں اور ہم کر بھی کرسکتے ہیں ۔ اچھا ہوگا کہ پاکستان خود سمجھ جائے کہ اس طرح کی کارروائی سے کوئی فائدہ نہیں۔
خیال رہے کہ جمعرات دیر شام مظاہرین نے اننت ناگ بائی پاس کے پاس سے گزر رہے فوج کے ایک قافلہ پر پتھراو کردیا ۔ اس دوران ایک پتھر 22 سال کے جوان راجندر سنگھ کے سر پر لگا ، چوٹ گہرا تھا اور خون رک نہیں رہا تھا ، اسلئے جوان کو فورا اسپتال پہنچایا گیا ۔ تاہم علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی ۔ جوان کی موت پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے راوت نے کہا کہ پتھربازوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔