الریاض: سعودی فورسز کی کارروائی میں دو مطلوب انتہا پسند ہلاک
04:03PM Sat 7 Jan, 2017
سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت الریاض کے شمال میں واقع علاقے یاسمین میں ایک کارروائی کے دوران دو انتہا پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔
سعودی سکیورٹی فورسز کو یاسمین میں ایک مکان میں ان مطلوب انتہا پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ان کے پاس دھماکا خیز مواد اور خودکش حملے میں استعمال ہونے والی بارود سے بھری جیکٹس تھیں۔
سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملنے کے بعد ہفتے کی صبح ہی سے اس جگہ کا محاصرہ کر رکھا تھا۔جب انھوں نے جنگجوؤں سے ہتھیار ڈالنے کے لیے کہا تو انھوں نے فائرنگ شروع کردی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے اس کے جواب میں ان دونوں انتہا پسندوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔اس کارروائی میں سکیورٹی اہلکاروں کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔