نومبر میں عالمی کنٹرا سمیلن ؛ ابھی سے ہی تیاریوں کے لئے کئی کمیٹیاں تشکیل

03:33PM Thu 20 Jul, 2017

بنگلور( بھٹکلیس نیوز):۔ جاریہ سال نومبر میں تیسرا عالمی کنٹرا سمیلن انعقاد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے اور ابھی سے ہی تیاریاں شروع کرنے کے تعلق سے کئی کمیٹیوں کو تشکیل دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا کی قیادت میں ایک اجلاس ہوا جس میں شاندار پیمانہ پر سمیلن انعقاد کرنے کے لئے اتفاق رائے سے فیصلہ لیا گیا ۔اجلاس میں شرکت کئے چند لوگوں نے قحط سالی کی وجہ سے سمیلن کو منسوخ کرنے کی بھی تجویز پیش کی لیکن زبان کو زندہ رکھنے اور دیگر زبانوں کو غالب نہ ہونے کے مقصد سے ریاست کے مفادات کی خاطر سمیلن کے انعقاد کو ضروری بتایا گیا۔اس اجلاس میں مہمانوں کو دعوت نامہ دینے۔ سمیلن میں شرکت کرنے والے لوگوں کو طعام و قیام اور دیگر تیاریو ں کے تعلق سے کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کئی افراد نے کہا کہ پہلے دو انعقاد سمیلن کے دوران کئی غلطیاں ہوئی تھیں اور اس مرتبہ کسی بھی طرح کی غلطی نہیں ہونی چاہےئے ۔پچھلی مرتبہ بیلگاوی میں انعقاد دوسرے عالمی سمیلن میں انفوسس کے سابق چیرمن ڈاکٹر نارائن مورتی کو افتتاح کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی اور انہوں نے افتتاحی تقریر کو انگریزی میں کرکے تمام کنٹرا نوازؤں کا مذاق اُڑایا تھا او رہر جگہ اس کی مخالفت ہوئی تھی اس مرتبہ سمیلن کا افتتاح کرنے کے لئے کسی بھی شخص کو دعو ت دی جائے مگر اسے کنٹرا آنی چاہےئے۔سمیلن کو نومبر میں ہی کرنا مفید رہیگا اور اس کے لئے ایک تاریخ مقرر کی جائے۔ سمیلن کے لئے رقم برباد کرنے کے بجائے آسانی سے اور کوئی جھگڑوں کے انعقاد کرنے کی ضرورت ہے۔ طعام و قیام ۔ پکوان کی تیاری ۔سواریوں کا بندوبست ۔ ڈائس بنانے اور ہر ایک کام کے لئے کمیٹیا تشکل دینے کے ساتھ ہی دیگر افراد کو کئی خدمات انجام دیتے ہیں اور وہ دیگر کئی ذمہ داریوں کو لے سکتے ہیں اس سلسلہ میں تربیت بھی دینے کی ضرورت ہے۔ چند لوگوں نے بتایا کہ اس سمیلن کے لئے مالی امداد کرنے والے لوگ راست طور پر حکومت کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کراسکتے ہیں اور لوگوں کو سمیلن کے نام پر رقم کی وصولی کا موقعہ ہر گز نہیں دیا جائے گا او رکسی نے بھی زبردستی چندہ حاصل کرنے کی کوشش کی تو اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اجلاس میں شرکت کئے ادباء ۔ دانشوروں او رمفکریں سے گذارش کی کہ وہ سملین کو کسی طرح انعقاد کرنا ہے وہ ان کے ٹوئٹر پر صلاح مشورے اورتجاویز پیش کرنے کی گذارش کی۔ انہوں نے کہا کہ سمیلن کے دوران داونگیر کے ضلع میں کنٹرا فلموں کا میلہ اور نمائش ۔ اسکولوں او رکالجوں کے طلباء کو تحریری مقابلے اور ڈرائنگ مقابلے منعقد کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ دیگر افراد نے بھی کئی مشورے دئے۔