رکن اسمبلی سنیل نائک کے ہاتھوں مچھلی پکڑنے والے جال کی تقسیم

04:00PM Sat 29 Jun, 2019

بھٹکل: 29 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک کے ہاتھوں جمعرات کو تعلقہ پنچایت دفتر میں ماہی گیروں کے مابین مچھلی پکڑنے والے جال کی تقسیم کی گئی۔ اطلاع کے مطابق اس کے لیے کل 49/درخواستیں آئی ہوئی تھیں لیکن لوک سبھا انتخابات کے چلتے ضابطہ اخلاق لاگو ہونے سے اس کو تقسیم نہیں کیا جاسکا تھا۔ تاہم جمعرات کو رکن اسمبلی نے 35/ایم ایم کے جال کو تقسیم کیا، ایک جال کی قیمت 10/ہزار بتائی جارہی ہے۔