پی ایم مودی بولے- نوٹ بندی جھٹکا نہیں تھی، ایک سال پہلے ہی دے دی تھی وارنگ

03:33PM Tue 1 Jan, 2019

وزیر اعظم نریندر مودی نے نوٹ بندی کو لے کر بےحد اہم بیان دیا ہے۔ وزیر اعظم نے منگل کے روز نیوز ایجنسی اے این آئی کے ساتھ انٹرویو کے دوران یہ بات کہی کہ نوٹ بندی کوئی جھٹکا نہیں تھی۔ بلکہ ایک سال قبل ہی لوگوں کو اس کے لئے وارنگ دے دی گئی تھی۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے ساتھ انٹرویو میں پی ایم مودی نے نوٹ بندی کے سوال پر کہا، ’’ یہ جھٹکا نہیں تھا۔ ہم نے ایک سال قبل ہی لوگوں کو آگاہ کیا تھا کہ اگر آپ کے پاس ایسی رقم (بلیک منی) ہے تو آپ اسے جمع کرا دیں، پینلٹی ادا کریں اور اپ کی مدد کی جائےگی۔ حالاںکہ انہوں نے سوچا کہ مودی بھی باقی لوگوں کی طرح ہی کام کرےگا اسلئے کافی کم لوگ اپنی مرضی سے آگے آئے‘‘۔