اے ایم یو میں منایا گیا سرجیکل اسٹرائیک، سرحد پرفوج کی قربانیوں کو یاد کیا گیا
02:09PM Sun 30 Sep, 2018
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں سرجیکل اسٹرائک ڈے نہایت جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پرمنعقدہ جلسہ میں کرنل ایس وارت نے بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی۔ وہیں یونیورسٹی کے رجسٹرارآئی پی ایس آفیسرعبدالحمید نے بھی طلباء کو خطاب کرتے ہوئے فوج کے ذریعہ دی جانے والی قربانیوں کو ذکرکیا۔ اس موقع پریونیورسٹی کے این سی سی کیڈٹس بڑی تعداد میں موجود رہے۔
حکومت ہند کی جانب سے پاکستان کے اوپرفوج کے ذریعہ کی گئی سرجیکل اسٹرائک کو اس مرتبہ باقاعدہ منانے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ سیاسی سطح پراس احکام کی مخالفت بھی کی گئی۔ یوجی سی کی جانب سے جاری ہدایات کے تحت آج مسلم یونیورسٹی کے این آر ایس سی کلب میں سرجیکل اسٹرائک ڈے باقاعدہ منایا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ جلسہ میں فوج کی قربانیوں اوران کے کارناموں سے طلباء کوواقف کرایا گیا ۔
یونیورسٹی کے رجسٹرار آئی پی ایس عبدالحمید نے کہا کہ ہم نے طلباء کو آج کے دن کی اہمیت سے واقف کرایا ہے کہ ہماری آرم فورسیز کس طرح سے ملک کی سلامتی اور فلاح وبہبود کے لئے کام کررہی ہیں۔ آج ہمیں ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اس سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔ کرنل کے ایس راوت نے کہاکہ گھر وہی مضبوط رہتے ہیں، جس میں آپس میں ایکتا اورمضبوطی ہواورسبھی پریشانیوں کو بہ آسانی نمٹ سکیں۔