ہندوستان میں واقع امریکی سفارت خانہ کے زیرِ اہتمام روزہ افطار کاانعقاد
12:47PM Fri 24 Jun, 2016
علی گڑھ سے مسلم فورم کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جسیم محمد نے شرکت کی
علی گڑھ23؍جون: فورم فار مسلم ا سٹڈیز اینڈ اینالائسس ( ایف ایم ایس اے ) علی گڑھ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جسیم محمدکو نئی میں واقع امریکی سفارت خانے میں22؍جون2016 کو منعقد ہونے والے افطار پروگرام میں مدعو کیاگیا۔
فورم فار مسلم اسٹڈیز اینڈ اینالائسس( ایف ایم ایس اے ) کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جسیم محمد نے امریکی سفارت خانہ میں منعقدہ افطارمیں شرکت کے بعد بتایا کہ نئی دہلی میں واقع امریکی سفارت خانہ میں انہوں نے افطار میں شرکت کی۔ ڈاکٹر جسیم محمد نے بتایاکہ افطار سے قبل ہندوستان میں امریکی سفیر رچرڈ آر ورما نے مقدس رمضان المبارک اور دیگر اسلامی اصولوں اور احکامات پر سیر حاصل خطبہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ افطار کے بعد ہندوستان میں امریکی سفیر رچرڈ آر ورما سے انہوں نے ہندوستان اور امریکی تعلقات پرتبادلۂ خیال کرتے ہوئے ان سے امریکہ میں غیر مقیم ہندوستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کی اپیل کی۔
ڈاکٹر جسیم محمد نے بتایاکہ تقریبا30مسلم ممالک کے ہندوستان میں سفیروں کے علاوہ مذکورہ افطار پروگرام میں علی گڑھ سے ان کے علاوہ مسٹر جاوید سعید، ڈاکٹر سلیم محمد خاں بھی شامل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ افطار میں مسلم سماج کے معزز افراد جیسے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر، اردو اخبارات کے مدیران، مسٹر ظفر سریش والا، پروفیسر اختر الواسع، مسٹر قربان علی اور میاں مظہری بھی موجود تھے۔