ضلعی ڈپٹی کمشنر کی جانب سے پی او پی کی مورتیوں پر پابندی

03:51PM Wed 12 Jun, 2019

بھٹکل: 12 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے ضلع کے تمام تحصلداروں اور مقامی افسران کو حکم جاری کرتے ہوئے پی او پی سے بنی مورتیوں پابندی لگانے کی بات کہی ہے۔ ڈی سی نے اپنے حکمنامہ میں سختی سے اس کی نگرانی کرنے کی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کوئی بھی اس کا کاروبار کرے اس کا لائسنس ہی منسوخ کیا جائے اور ان پر سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ اس کے علاوہ دوسری ریاستوں سے لائی جانے والی اسی طرح کی مورتیوں کی بھی سخت نگرانی کیے جانے کی بات ڈی سی نے کہی ہے۔