کولار میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے مسلم پرسنل لا بیداری مہم کا آغاز

03:55PM Tue 25 Apr, 2017

کولار :(بھٹکلیس نیوز) مسلم پرسنل لا کے مطابق مسلمانوں میں بیداری لانے کے لئے جو مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کا کولار مقامی جماعت اسلامی ہند شاخ نے ہی مہم کا کا بروز پیر سے آج کیا جس کی تفصیل بتاتے ہوئے اس مہم کے مقامی کنونیر مزمل احمد اور مقامی امیر جماعت اسلامی محمد جاوید نے کل بروز اتوار بعد نماز مغرب اپنے دفتر میں اردو اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کی جانب سے مسلمانوں میں مسلم پرسنل لا کے تعلق سے بیداری چلانے کے لئے جو آواز دی ہے اس پر عمل کرتے ہوئے کولار جماعت اسلامی ہند ضلع کولار نے یہی مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج اسلام اور شریعت کے بارے میں خود مسلمانوں کو تک صحیح جانکاری نہیں ہے تو شریعت کے تعلق سے غیر مسلمانوں کو کیا معلومات ہونگے؟ اس لئے سب سے پہلے مہذب اور شریعت کے بارے میں مسلمانوں کو معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہے اس لئے جماعت اسلامی ہند نے مسلم پرسنل لا اور شریعت کے متعلق مسلمانوں میں معلومات کو عام کرنے کے لئے یہ بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ او راس بیداری مہم کے تعلق سے شہر کولار کے تمام مسلم ووٹروں اور مسلم محلوں اور گلیوں میں یہ بیداری مہم کے ذریعے مسلمانوں میں شریعت کیا اور مسلم پرسنل لا کیا اس کی جانکاری دی جائے گی۔ آج میڈیا اور غیر مسلم افراد نے شریعت کی جانکاری نا ہونے کی وجہ سے طلاق کا مسئلہ اٹھایا جارہا ہے اور اسکا علم خود مسلمانوں میں بھی نہیں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ شریعت اور مسلم پرسنل لا کے مطابق در مساجد میں خطابات دیا جائے گا اور محلوں میں گشت کرتے ہوئے غیر مسلم سیاسی لیڈروں اور میڈیا کے لوگوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ اور ان سب کو کتابوں کا سٹ دیا جائے گا۔ اور یکساں سول کوڈ سے آگاہ کیا جائے گا۔ اور خاص کر دلت لیڈروں سے ملاقات کرکے لڑیچر تقسیم کیا جائے گا۔ اور 27 اپریل کو انجمن اسلامیہ ہال میں ایک عام اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ اور اس میں انجمن اسلامیہ کے صدر سکریٹری اور اراکین اور شہر کے تمام ملی ،سماجی اداروں کے ذمہ دار بھی شریک ہوں گے۔ اس وقت جماعت اسلامی ہند کولار کے امجد اور ایوب خان بھی موجود تھے۔