مشہور مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی چل بسے
03:47PM Wed 20 Jun, 2018
کراچی -20/جون: (ایجنسی )معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی 94 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئےـ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
تفصیلات کے مطابق مشتاق احمد یوسفی کو کچھ عرصہ قبل نمونیا ہوا تھا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ آج 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ مشتاق احمد یوسفی 4ستمبر 1923کو ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں پیدا ہوئے تھے ۔ انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ادب میں نمایاں کارکردگی پر ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔ وہ تقسیم کے بعد کراچی ا چلے گئے تھے اور بینکنگ کے شعبے سے وابستہ ہوئے، ان کی مزاح پر 5کتابیں شائع ہوکر مقبول عام ہوچکی ہیں ۔جن میں چراغ تلے (1961ء)، خاکم بدہن (1969ء)،زرگزشت (1976ء)،آبِ گم (1990ء)،شامِ شعرِ یاراں (2014ء)شامل ہیں۔
انہوں نے آگرہ یونیورسٹی سے فلسفے میں ایم-اے کیا جس کے بعد انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔