دبئی کے ایک اور بلند وبالا ٹاور میں آتش زدگی
02:45PM Sun 6 Aug, 2017
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ
دبئی کے علاقے میرینہ میں واقع ایک اور بلند وبالا ٹاور میں اتوار کے روز آگ بھڑک اٹھی ہے ۔اسی علاقے میں گذشتہ روز دنیا کے سب سے طویل ایک رہائشی ٹاور میں آگ لگ گئی تھی۔
دبئی میڈیا دفتر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہےکہ ٹائیگر ٹاور میں آتش زدگی سے کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اس نے آگ کے واقعے کو ’’ معمولی ‘‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ آگ بجھانے والے عملہ نے اس پر قابو پا لیا ہے۔
جمعہ کے روز اس کے نزدیک واقع 86 منزلہ ٹارچ ٹاور میں آگ لگ گئی تھی ۔گذشتہ ڈھائی سال میں اس 1100 فٹ بلندو بالا ٹاور میں آتش زدگی کا یہ دوسرا واقعہ تھا۔ یہ دونوں ٹاور دبئی کے علاقے میرینہ میں واقع ہیں۔
دبئی کے محکمہ شہری دفاع کے کپتان عامر عبدالوہاب نے بتایا کہ ٹاور کی 53 ویں منزل میں آگ لگی تھی۔تحقیقات کاروں کے مطابق آگ ایک سلگتے ہوئے سگریٹ کو غیر مناسب طریقے سے پھینکنے یا دبئی کے شدید گرم موسم کی وجہ سے بھڑک اٹھی تھی اور اس روز دبئی کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔