رابطہ سوسائٹی کی طرف سے کیے گئے اقدام کے بعد شیرور ٹول پلازہ سے ایمبولینس کے لیے اسپیڈ بریکر کی رکاوٹ ہوئی دور
03:59PM Mon 2 Mar, 2020
بھٹکل: 02 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) شیرور ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی رفتار کم کرنے کے لیے نصب کیے گئے اسپیڈ پریکر سے ایمبولینس کو ہورہی پریشانی کو دیکھتے ہوئے رابطہ سوسائٹی نے ایمبولینس ڈرائیوروں کو ساتھ لیتے ہوئے اس کو ہٹانے کے لیے اقدامی کارروائی کردی تھی جس کے بعد یہ رکاوٹ دور کی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق شیرور ٹول پلازہ پر ایمبولینس، پولس اور فائیر بریگیڈ کے نکلنے کے لیے مخصوص راستہ پر چار پانچ ہمپ نصب کیے گئے تھے جہاں سے گزر کر ایمبولینس کو جانے تک قریب 8/منٹ ضائع ہوجاتے تھے اور مریض کو بھی کافی پریشانی ہوتی تھی اسی کو دیکھتے ہوئے رابطہ سوسائٹی نے دیگر ایمبولینس ڈارئیوروں کو ساتھ لے کر ٹول پلازہ کے مینیجر کو اس کو ہٹانے کے لیے درخواست دی تھی۔ تاہم عوامی مفاد کو دیکھتے ہوئے ٹول پلازہ کی انتظامیہ نے فوری طور پر کارروائی کی ہے اور اسپیڈ بریکر کو ہٹا دیا ہے۔
رابطہ سوسائٹی اور دیگر ایمبولینس ڈرائیوروں نے اس اقدام پر ٹول پلازہ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
رابطہ سوسائٹی اور دیگر ایمبولینس ڈرائیوروں نے اس اقدام پر ٹول پلازہ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔