پانی کی فراہمی اورزیرزمیں پانی کے ریچارج کرنے کیلئے پانچ تعلقہ جات میں جھیلوں اورپانی کے ٹینک سے بھرتی نکالنے کے کام کوہاتھ میں لیا
04:58PM Sun 12 Jul, 2015
بیدر،۱۱جولائی ضلع انتظامیہ پانی کی فراہمی اورزیرزمیں پانی کے ریچارج کرنے کیلئے پانچ تعلقہ جات میں جھیلوں اورپانی کے ٹینک سے بھرتی نکالنے کے کام کوہاتھ میں لیا ہے۔ان پانچ تعلقہ جات میں36ٹینکوں کوپہلے مرحلہ میں صفائی کی جائیگی انوراگ تیواری ڈپٹی کمشنرنے یہاں بسواکلیان کے دیہات سرگاپور میں اس پروگرام کی شروعات کی ہے۔اورکہاکہ اس کام کیلئے ایک کروڑپچیس لاکھ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ یہ کام اس لئے ضروری ہے کہ زیر زمین پانی کی سطح کوجب تک اوپرنہیں لایا جائیگا تب تک بارش پر ہی ہم کوانحصار کرنا پڑے گا‘اوربارش کاانتظار کئے بغیر یہ کام بہتری کی علامت ہی ہوگی‘ پہلے مرحلہ میں ٹینکوں کی صفائی کی جائیگی اوریہ کام ٹینکوں کے اطراف غلاظت کودورکرنے کیلئے ہوگا‘اورٹینکوں میں مٹی کی بھرتی کو نکالنے سے اس میں بارش کاپانی جمع ہونے کی کافی گنجائش ہوگی جوزیر زمین پانی کے گراف کواوپر کرنے میں کافی مدددے گا۔ انھوں نے کاکہ بیدر شہرکوپانی کی جوقلت ہورہی اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ اس کے اطراف واکناف پانی کی ذخیرہ کی مٹی سے بھرتی ہوچکی ہے جس کی وجہ سے پانی زمین میں ری چارج نہیں ہورہا ہے اورکمٹھانہ ‘نوآباداورانڈدور میں ایسے پانی کے تالاب کافی ہیں جن سے مٹی نکالی جاسکتی ہے ۔دیہاتوں میں مٹی کی نکاسی کیلئے مہاتما گاندھی روزگارضمانت اسکیم کے تحت کام کیا جائے گا۔ اورکسانوں کوبلڈوز رکے ذریعہ مٹی نکالنے کیاجازت دی جائیگی اورمٹی کی حمل ونقل کیلئے ان کے ٹریکٹراورٹرالیاں استعمال کی جائیں گی اورضلع انتظامیہ ان یومیہ اجرت اداکرے گا ۔سرگاپور میں انھوں نے کسانوں کو اس کی جانکاری دی اورکہاکہ ان کے دیہات کایہ تالاب جومٹی سے بندہوچکا ہے اوریہاں پر پانی کی قلت ہورہی ہے اس تالاب کی مٹی کی نکاسی سے پانی کی قلت کودورکیا جاسکتا ہے۔ اس کیلئے انھوں نے دیہات کے عوام سے اس کام میں تعاون کرنے کی خواہش کی ہے۔اورکہا کہ اس کام کی نگرانی انجینئرس اورتحصیلدارکریں گے۔ضلع میں محکمہ آبپاشی کے تحت120ٹینک اور200چھوٹے گرام پنچایت کے تحت ہیں اورچھوٹے ٹینکوں کی اگرصفائی ہوتی ہے تواس سے اس کے اطراف تقریبا6 ہزارایکڑا راضی کوپانی کی ضرورت پوری کی جاسکتی ہے۔ اوربڑے ٹینک سے تقریبا 35ہزارایکڑکوسیراب کیا جاسکتا ہے۔اورکہاکہ تعلقہ اوراد میں سب سے زیادہ یعنی 50 ٹینک ہیں اوربیدر میں30‘بسواکلیان میں15 ‘ہمناآباد میں10 موجودہیں ایک انجینئر نے ان کوواقف کروایا کہ جب ضلع بیدر میں خشک سالی کے حالات پیدا ہوئے تھے تب ان ٹینکوں کوصاف کیا گیا تھا۔ان میں ایک بڑاتالاب جوتعلقہ اوراد میں ہے تگمپورمیں150ہیکٹراراضی کوپانی دیتاتھا‘ اس کے علاوہ ہمناآبادچانگیرے میں بھی تالابوں کاپانی استعمال نہ کرنے سے بند ہو چکے ہیں کمٹھانہ میں بھی ایک بڑاتالاب ہے جس پرا ب آبادی رہتی ہے اس کے علاوہ خواجہ جہاں کاتالاب بھی آہستہ آہستہ اپنی اصلی حالت کوختم کررہا ہے۔***