منڈگوڈ کے چار گھروں میں لگی آگ ؛ تیس لاکھ سے زائد کا نقصان

01:20PM Tue 10 Jan, 2017

بھٹکلیس نیوز / 10 جنوری، 17 منڈگوڈ / (نامہ نگار) تعلقہ کے کاتور گرام پنچایت کے شنگنلی نامی دیہات میں ہفتہ کی رات اچانک آگ لگنے سے چار گھر مکمل طور پر جل کر خاستر ہوگئے ہیں، جس سے ایک اندازہ کے مطابق 30/لاکھ کا نقصان ہوا ہے۔ اطلاع کے مطابق ہفتہ کی رات جگناتھ پاٹل، پربھو گوڈا پاٹل، سبھاش پاٹل اور سروج پاٹل کے گھر دس بجے آگ نظر آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے چاروں متصل گھروں میں پھیل گئی، آگ اتنی زبردست تھی کہ چند ہی منٹوں میں گھروں کا سازو سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم فائیر بریگیڈ عملہ نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ منڈگوڈ سی پی آئی کرن کمار اور پی ایس آئی لکپا نے جائے واردات کا معائنہ کیا ہے۔ (کنڑا سے ترجمہ : اے جے اسدی)