کورٹ کا حکم: شادی سرٹیفکیٹ سے ہٹائیں 'ورجن' لفظ: پڑھیں کیا ہے معاملہ

11:59AM Tue 27 Aug, 2019

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ  نے مسلم کمیونٹی کے نکاح نامے کو لیکر بڑا فیصلہ دیا ہے۔ کورٹ نے میریج سرٹفکیٹ سے ورجن لفظ کو ہٹانے کا حکم دیا ۔ کورٹ کا کہنا ہے کہ شادی کے سرٹیفکٹ پر بیوی کیلئے استعمال ہونے والا لفظ غیر انسانی اور بھید بھاؤ والا ہے۔ ساؤتھ ایشین ممالک میں مسلم میرج لا کے تحت بیوی کو میرج سرٹیفکٹ میں سے ایک کو منتخب کرنا پڑتا ہے۔ پہلا کنواری(ورجن) ، بیوہ، طلاق شدہ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل امت تعلقدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے اتوار کو دئے گئے اپنے حکم نامہ میں کہا کہ  پہلے آپشن ورجن کو ہٹانا ہوگا اور اس کی جگہ سنگل لفظ رکھنا ہوگا۔ بنگلہ دیش حکومت کو میریج سرٹیفکٹ میں تبدیلی کرنے کیلئے دو مہینے کا وقت دیا گیا ہے۔ عدالت اکتوبر میں ڈٹیلڈ آرڈر پبلش کرے گی۔ واضح ہو کہ بنگلہ دیش دنیا کا تیسرا مسلم اکثریتی ملک ہے۔  اس کی کل 168 ملین آبادی میں تقریبا 90فیصدی مسلمان ہیں۔