قومی شاہر نمبر نو پر زیر تعمیر پُل کی سست رفتاری کے خلاف رکن بلدیہ گُجما وجئے ریڈی کی تحصلیدار کو یاداشت

02:30PM Tue 9 May, 2017

ہمناآباد(بھٹکلیس نیوز) ہمناآباد میں قومی شاہراہ نمبر نو کی تو سیع کا کام چل رہا ہے ،پچھلے کئی سال پہلے ہمناآباد کی بڑھتی ہوئی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظا میہ نے یہاں پر قومی شاہراہ کو بائی پاس روڈبنا کر آبادی سے دور کیا تھا، مگر موجودہ وقت میں یہ بھی آبادی کے درمیان آگئی ہے اور اسکی تو سیع کر کے اسکو چارلائین والی سڑک میں تبدیل کیا جارہاہے اس سڑک کے پر سے کلور سڑک گذرتی ہے جو کے یہاں کے مصروف ترین سڑکوں میں شمار کی جاتی ہے جسکی وجہہ سے قومی شاہراہ کو زمین دوز بنا یا گیا ہے اور اسکے اوپرایک پُل تعمیر کیا جا رہاہے جسکو تعمیر کرنے کا گتہ ایل اینڈ ٹی کمپنی کو دیا گیا ہے اس کمپنی نے پُل کی تعمیر کا کام ڈسمبر 2016میں شروع کیا چھے ماہ کا طویل وقفہ بیت جانے کے بعد بھی یہ کام اپنے پایہ تکمیل کو نہیں پہنچا ہے جسکے باعث سڑک کے اُس پار جانے والے لوگوں کو کافی گھوم پھر کر جانا پڑ رہا ہے اسکے علاوہ ہمناآباد کے معتدد تعلیمی ادارے جیسے ویربھدریشور کالج،ڈینٹل کالج،فارمیسی کالج،ڈگری کالج ،آئی ،ٹی ،آئی ،کالج ،بھگت سنگھ اسکول،قائم ہیں جنکے طلباء کو بھی مشکلات کا سامنہ کرناپڑ رہا ہے ،تعمیری کاموں میں ہو رہی دیری کے باعث وارڈ نمبر 19سے رکن بلدیہ گُجما وجئے ریڈی نے ایک یاداشت ہمناآباد تحصلیدار کے حوالے کی جسمیں یہ مطا لبہ کیا گیا ہے کے اس پُل کی جلد از جلد تعمیری کام مکمل کیے جائیں تاکے یہاں کی عوام کو سہولت میسر ہو اس موقع پر گیری ریڈی،رویندر ریڈی،ارویند ریڈی،دھرمو ریڈی،سبھاش آریا کے علاوہ دیگر حضرات موجود تھے۔واضح ہو کے قومی شاہراہ کی تو سیع کا کام ہمناآباد میں سست رفتاری سے چل رہا ہے اس ضمن میں رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کو چاہئیے کے وہ ایل اینڈ ٹی کمپنی کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ کرتے ہوئے قومی شاہر اہ کی توسیع کے کاموں کا جائزہ لیں۔