مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان مولانا عبدالرحیم قریشی کا انتقال؛ مولانا رابع صاحب کا اظہار تعزیت
04:35AM Fri 15 Jan, 2016
بھٹکلیس نیوز/ 14 جنوری،2016
بھٹکل / حیدر آباد(یواین آئی) ملک کی معروف شخصیت مولانا عبدالرحیم قریشی صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت و اسسٹنٹ جنرل سکریٹری و ترجمان آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا انتقال جمعرات کی صبح ہوگیا۔وہ گزشتہ چند دنوں سے علیل تھے اور ایک کارپوریٹ اسپتال میں زیر علاج تھے۔انہوں نے 1993 میں تعمیر ملت کے صدر کے طور پر عہدہ سنبھالا تھا۔ تنظیم کے ذریعہ انہوں نے ملت کی فلاح و بہبود کے لئے کئی کام انجام دئے۔ بابری مسجد کی شہادت کے بعد مسلم پرسنل لاء بورڈ نے جب حصول بابری مسجد کے لئے قانونی جد وجہد شروع کی تو اس مین انہوں نے بڑھ چڑ کا حصہ لیا۔نماز جنازہ بعد نماز عصر حیدر آباد کی تاریخی مسجد میں اد کی گئی اور نطام شاہی قبرستان افضل گنج میں تدفین عمل میں آئی۔
مولانا عبدالرحیم کا انتقال ملت کے لئے عظم خسارہ؛مولانا رابع حسنی ندوی
بھٹکل کے دو روزہ دورہ پر آئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نے ان کی موت کو ملت کے لئے عظیم خسارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اندر بہت سی خوبیاں تھیں خصوصاً بورڈ کو قانونی پیچیدگیوں میں ان سے بہت مدد ملتی تھی۔مولانا نے مزید کہا کہ وہ ایک تجربہ کار ہونے کے ساتھ ساتھ معاملہ کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔