دا را لعلوم سواء السبیل کیالنور کا سالانہ و انعامی جلسہ سے علمائے دین کا خطاب 

02:36PM Wed 10 May, 2017

کیالنور ( بھٹکلیس نیوز) دا ر ا لعلوم سواء ا لسبیل کا سالانہ و انعامی جلسہ منعقد ہو ا جسمیں کہ مدرسہ کے طالب علموں کے ما بین قرائت ،حمد و نعت و تقاریر کا مسابقہ ہوا اور کا میاب طالب علموں کو من جانب مدرسہ اعزاز و انعام سے نوازا گیا اس موقع سے صدر جلسہ وصدر دا را لعلوم سوا ء السبیل الحاج عبد ا لر حمن آر کو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہو شیار و خبردار ہو جائیں کیوں کہ یہو دی و عیسائی مشنری منظم طریقے سے ہمارے بچوں کے دلوں سے اسلام کی حقا نیت و عظمت کو مٹانے کی سا زشیں کر رہے ہیں اور اسکا ہمیں احساس تک نہیں ہورہا ہے اس خصوص میں عبدا لرحمن آ ر کو نے کئی مثا لیں بھی پیش کیں اور کہا کہ دینی و دنیا وی اعتبار سے خوش نصیب ہیں وہ والدین اور بچے جنکا تعلق کہ دینی مدارس سے ہے اس موقع سے مدرسہ کے ناظم اعلی حضرت مولانا عبد ا لمجید قاسمی نے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالب علموں نے جسطرح مدرسہ میں اب تک اپنا وقت گزارا ہے ایسا ہی اپنے گا ؤں اور گھرمیں بھی گزارنا ہے انہوں نے نصیحت کی کہ جن طالب علموں نے سال رواں حفظ مکمل کیا ہے وہ ضرور سے تراویح سنائیں با الفرض و لمحال اگر مساجد میں موقع نہ بھی ملے تو محلے کے چند احباب کو یکجا کر کے ہی سہی تراویح ضرور سنا ئیں اس موقع سے تارا منڈل بنگلور مدرسہ مشکوا ۃا لعلوم کے مہتمم مفتی رفیق احمد نے بھی دینی مدارس کی اہمیت و افادیت سے متعلق خطاب کیا ،مدرسہ دارا لعلوم سوا ء ا لسبیل کے مہتمم حضرت مولانا امام الدین قاسمی نے مدرسہ سے متعلق چند تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فی ا لحال مدرسہ دارا لعلوم سواء السبیل کیالنور میں قیام و طعام کے ساتھ 86طالب علم رہا ئش پذیر ہیں جسمیں 7؍اساتذہ 3خادم خدمت پر مامور ہیں انہوں نے بتا یا کہ سال رواں 4طالب علموں نے حفظ مکمل کیا ہے ایک سوال کے جواب میں امام ا لدین نے بتا یا کہ پچھلے چند سالوں سے 55طالب علموں نے حفظ مکمل کیا ہے اور مالی مشکلات کی وجہ سے اب تک ان طالب علموں کی دستار بندی نہیں ہوسکی ہے اس موقع سے ماسٹر رضوان نے طالب علموں و ان کے والدین سے گزارش کی کہ 10شوال مطابق 4-7-2017سے مدرسہ کھل رہا ہے اسلئے زیادہ سے زیادہ بچوں کو مدرسہ میں دا خلہ دلا کر ثواب دارین حا صل کریں منعقدہ اجلاس کی نظامت مدرسہ کے استاد قاری عا لمگیر نے کی اس موقع سے نائب صدر الحاج محبوب خان سمیت الیاس خان و دیگر بہت سے احباب موجود رہے۔