اسمبلی چناؤیوپی میں عمدہ کارکردگی،پرامن اورریکارڈپولنگ کیلئے سینئر افسران کو عشائیہ
03:31PM Fri 24 Mar, 2017
نمایاں پولنگ کیلئے محمدشفقت کمال کو پدم شری سے نوازا جائے !
سہارنپور۔(بھٹکلیس نیوز)کلکٹر محمد شفقت کمال آئی اے ایس کی اسی محنت کا نتیجہ ہیکہ ہم یہاں ۷۳ فیصد ووٹ پول کراکر آج یوپی سطح پر ووٹ پولنگ کے پائیدان پر ہمارا ضلع سہارنپور پہلے نمبر پر قائم ہے اس نمایاں کامیابی کیلئے ہمارے قابل ضلع مجسٹریٹ شفقت کمال اور انکی ٹیم ہر حال میں مبارکباد کی مستحق ہے ۔ آج ایک عوامی عشائیہ تقریب میں ہزاروں شہریوں اور پانچ درجن سے زائد افسران کی موجودگی میں کلکٹر شفقت کمال کو پدم شری سے نوازے جانیکی پرزور مانگ بھارت سرکار سے کیگئی تقریب میں موجود اسٹیٹ کے سینئر آئی اے ایس افسر اور قابل قدر کمشنر ایم اے اگروال نے شفقت کمال اور انکی ٹیم کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی سطح پر سب سے زیادہ پولنگ ہونا ہمارے افسران اور عوام کی ووٹ بیداری مہم کی بڑی کامیابی کا ہی نتیجہ ہے کمشنر نے کہاکہ ہمیشہ اس روایت کو قائم رکھا جانا چاہئے کمشنر نے کہاکہ جہاں پولنگ میں ہم سب سے آگے ہیں وہیں ہم لوگ اور ہماری کمشنری بھی پر امن پولنگکیلئیبھی نمبر ون بن چکی ہے اور اب باری ہے ہمارے کلکٹر اور افسران کو انعام واکرامسے نواقزے جانیکی ہماری اپیل ہیکہ بھارت سرکارچناؤ کمیشن ہمارے ضلع کے کلکٹر اور عوام کو اس محنت کے لئے بہتر سے بہتر انعام واکرام سے سرفراز فرمائے۔ سول ڈفینس کے سیکڑوں کارکنان نے اپنے چیف وارڈن اور جین سماج کے سرپرست راجیش جین کی زیر قیادت بھارت سرکار اور چناؤ کمیشن سے گزارش کی ہیکہ وہ سب سے زیادہ اور پر امن پولنگ کیلئے ہمارے کلکٹر شفقت کمال کو پدم شری سے نوازتے ہوئے کمشنری کے عوام کا حوصلہ بڑھائے۔ چناؤکمیشن بھارت سرکار نسیم زیدی کی بابت سبھی جانتے ہیں کہ آپ کی اصولوں پر مبنی سادہ شخصیت ملنساری کے ساتھ ساتھ صاف شفاف اور انصاف پسند افسر کی ہے آپ ملک کے ایسے سینئر آئی اے ایس افسر ہیں کہ جو از خد اپنی شاندار حکمت عملی کی کامیابی کے لئیسخت عملی صلاحیتیں استعمال کرتے ہیں ۔ نسیم زیدی نے سبھی کام چھوڑ دو پہلے ووٹ دو کا معیاری نعرہ دیکر سبھی پانچوں ریاستوں کے اسمبلی ووٹران کو جس قدر بھی متاثر کیا وہ نسیم زیدی کی اپنی ذاتی حکمت عملی کا ہی بہترین نمونہ ہے الیکشن کمیشن کی کوششوں نے ہی ضلع سہارنپور کے عوام کو ایسا بیدا کیاکہ آج ساتویں مرحلہ کے پولنگ میں بھی کسی بھی اسمبلی سیٹ پر ۷۳ فیصد پولنگ نہی ہوسکے گا۔ آپکو بتادیں کہ ابھی تک سبھی ساتوں مراحل کے پولنگ فیصد کے نتیجوں سے ظاہر ہے کہ جس قدر پولنگ امسال فروری کی ۱۵ تاریخ کو ہمارے ضلع سہارنپور کی ساتوں اسمبلی سیٹوں پر ریکارڈ کیا گیا اس بہتر پولنگ نے ریاست کے سبھی اضلاع پر ہمارے ضلع سہارنپور کو فوقیت بخشی ہے ہمارے بیدار ووٹرس کے اس قدم نے ریاستی سطح ہمارے سہارنپورضلع کے لئے ایکنئی تاریخ ایک نئی نظیر قائم کی ہے اور اس کارنامہ کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں جس قدر جدوجہد ہمارے قابل کلکٹر حاجی محمد شفقت کمال نے کی ہے وہ جدوجہد ہر زاوئے سے قابل ستائش اور قابل رشک ہے! چناؤ کمیشن بھارت سرکار نسیم زیدی کی حسب ہدایت یہاں کی ساتوں اسمبلی سیٹوں پر دوسرے مرحلہ میں ۱۵ فروری کو سبھی سیٹوں پر شاندار طریقہ سے پر امن اور منصفانہ ڈھنگ سے ہوئی ۳ ۷ فیصد پولنگ یعنی کے پوری ریاست میں ابھی تک ہونے والی تمام اسمبلی سیٹوں پر سب سے زیادہ پولنگ کا ریکارڈ ہمارے بہادر عوام نے ہی بنایاہے۔
قابل ذکر ہیکہ چناؤ کمیشن بھارت سرکار کی حسب ہدایت امسال ۲۰۱۷کے اسمبلی چناؤ میں سب سے زیادہ پولنگ سہارنپور میں ریکارڈ کی گئی اور زیادہ پولنگ کے اس بہترین ریکارڈ کی تاریخ رقم کرنے کا سہرہ ہمارے قابل کلکٹر اور ریاست کے سینئر آئی اے ایس افسر محمد شفقت کمال کے سر پرہے ،ہمارے قابل کلکٹر اور ریاست کے سینئر آئی اے ایس افسر محمد شفقت کمال نے امسال شروع ماہ کے فرسٹ ڈے پر ہی سبھی ہندی، عربی اور انگریزی میڈیم اسکول، کالجوں اور مدارس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاتھا کہ اسمبلی چناؤ میں ہمارے ضلع کا پولنگ سب سے زائد رہنا ہمارے وقار کا مسئلہ ہے ہمیں اپنے ووٹرس کو پولنگ کیلئے بیدار کرنا ہوگا۔ یکم جنوری ہی سے اسکول در اسکول، مدرسہ در مدرسہ، محلہ در محلہ، کالج در کالج، پنچایت در پنچایت ہونے والی ووٹر بیداری کی تقریبات کو اپنی زیر سرپرسی پروان چڑھایا جوبھارت کے چیف الیکشن کمیشن نسیم زیدی کو پورے ملک میں لمبے عرصہ سے بہتر اور منصفانہ عملی کارکردگی کیلئے ہی پہچانا جارہاہے امسال ریاستی اسمبلی چناؤ میں نسیم زیدی نے ( سبھی کام چھوڑ دو پہلے ووٹ دو) کا نعرہ دیکر پانچوں ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی چناؤ میں نئی روح پھونک دی ہے یوپی میں بڑھاہوا پولنگ اسی جدوجہد کا شاندار نتیجہ ہے۔شفقت کمال نے الیکشن کمیشن بھارت سرکار کی حسب منشاء یہاں ہونیوالے اسمبلی چناؤ میں زیادہ سے زیادہ ووٹ پول کرانیکی مہم کو لگاتار کامیاب بنانے میں کسی طرح کی چوک نہی ہونے دی ہے پولنگ سے قبل ہمارے کلکٹر ضلع اور شہر کے دوسو سے زائد سوشل، تجارتی اور تعلیمی اداروں میں ہزاروں معزز شہریوں، تاجروں، علماء کرام ، ٹیچرس، طلبہ اور طالبات کو ووٹ ضرور پول کرنے اور کرانے کا حلف از خد دلاچکے ہیں اور ووٹرس کو بیدار کرنیکے لئے حلف برداری کی یہ تقریبات ہر دن کہیں نہ کہیں شفقت کمال کی رہنمائی میں درجن بھر سے زائد تعداد میں سلسلہ وار منعقد ہورتی رہی ہیں ہمارے کلکٹر شفقت کمال نے الیکشن کمیشن کی حسب منشاء جس تیزی کے ساتھ ووٹرس بیداری مہم کو آگے بڑھایاہے وہ ایک لاجواب مثال ہے اور آج پولنگ میں ہمارے ضلع کا نام الیکشن کمیشن بھارت سرکار میں نمبر ون پر درج ہونا ہم ضلع کے عوام کیلئے قابل رشک لمحہ ہے ۔ ہمارے کلکٹر محمد شفقت کمال الیکشن کمیشن کی حسب منشاء (سبھی کام چھوڑ دو پہلے ووٹ دو) کے نعرے سے پورے ضلع میں ایک گونج پید کردی ہے جگہ جگہ شہر اور گاؤں کے لوگ ووٹر بیداری پروگراموں کا شاندار طور پر انعقاد کرنے اور کرانے میں مصروف رہے اور عوام سے اس اہم مہم کو کامیاب بنانے کی لگاتار صبح وشام اپیل کر تے رہے ہیں! سینئر آئی اے ایس محمد شفقت کمال کا جو اہم پیغام پولنگ سے ٹھیک چار روز قبل جاری ہوا وہ اہم پیغام اس طرح تھا کہ( ووٹ ہمارا آئینی حق ہے ہمیں اپنا ووٹ ضرور دیناہے) مقامی ضلع انتظامیہ بے خوف اور صد فیصد پولنگ کرانیکے اپنے وعدے پر قائم رہتے ہوئے لگاتار ووٹر بیداری مہم چلا نے میں ہمارے شفقت کمال ہمیشہ ہی سب سے آگے رہے ۔ سینئر آئی اے ایس محمد شفقت کمال نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مشن کو مل جل کر کامیاب بنانیکے لئے ہمارے ساتھ آگے بڑھیں اس شاندار کارکردگی کی جس قدر بھی سراہناکیجائے وہ کم ہے گزشتہ ایک ہفتہ سے محمد شفقت کمال نے شہر کے ہر پیشہ، طبقہ، ادارے،تنظیم اور ویاپار سے منسلک ذمہ دار فرد سے بذات خد رابطہ قائم کرتے ہوئے ضلع بھر میں ووٹر بیداری کے خاص مقصد سے مختلف نعرے لکھے پوسٹر ،بینر اور اسٹیکر کا جو جال پھیلایاہے اسکی ہر سمت اور ہر فرد کے ذریعہ تعریف کیجارہی ہے سبھی شاندار اور پر کشش پوسڑس اور بینرس کے ذریعہ ووٹرس سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ پول کرنیکی اپیل کی گئی ہے۔ سینئر آئی اے ایس افسر حاجی محمد شفقت کمال نے کہاکہ ہم سب اس ملک کے ذمہ دار شہری ہیں ہم سبھی شہریوں کی سب سے بڑی اور قابل قدر ذمہ داری ہے کہ ہم ۱۵ فروری کو پہلے خد ووٹ پول کریں اور پھر دیگر ووٹرس کوبے خوف پول کرنے کیلئے لیجائیں بس ہم پر لازم ہے کہ ہم ہر ایک ووٹر کو ووٹ دینے کے لئے آج ہی سے راضی کریں سینئر آئی اے ایس افسر حاجی محمد شفقت کمال نے کہا تھاکہ ہم سبھی گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار ہیں ہمیں پر امن رہتے ہوئے شاندار پولنگ بھی کراناہے۔