ای وی ایم پرو جیکٹ کا گڑھ گجرات،گڑبڑی کے امکان سے ا نکارنہیں کیاجاسکتا

11:30AM Tue 14 Mar, 2017

لالویادو نے بھی مایا وتی کے الزام کی حمایت کی ، الیکشن کمیشن سے تحقیقات کا مطالبہ کیا پٹنہ، (بھٹکلیس نیوز)راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد نے بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے اترپردیش انتخابات میں ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کے الزام کی حمایت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے اس کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے پر لالو نے مایاوتی کی طرف سے لگائے گئے الزام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس الیکشن کمیشن کو یقینی طور پر جانچ کرنی چاہیے ۔لالو نے کہا کہ ای وی ایم پرو جیکٹ کا گڑھ گجرات ہے، ا س لیے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کئے جانے کے خدشہ کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ہم لوگوں نے الیکشن کمیشن سے شکایت کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کرایا تھا اور کمیشن نے اصلی ووٹنگ سے پہلے ٹیسٹ کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی اور سبھی پارٹیوں کے نمائندے حصہ لیتے تھے جس کے ذریعہ اس بات کو یقینی ہو پاتا تھا کہ ووٹنگ سے متعلقہ ٹیم کے نمائندے کی طرف سے اسی پارٹی کو مل پا رہا ہے یا نہیں۔سماج وادی پارٹی کے امیدواروں کے حق میں اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں تشہیر کرنے والے لالو نے کہا کہ جن ای وی ایم کے ووٹ آج گنے گئے ، انہیں کمیشن کو محفوظ رکھ کر اس کی جانچ کرانی چاہیے کہ کیا اس میں کوئی تکنیکی خرابی تھی یا نہیں؟لالو نے اترپردیش انتخابات کے نتائج کو انتخاب سے قبل عوام کے رجحانات کے برعکس بتاتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی اور کانگریس اتحاد عوام کے درمیان اپنی بات رکھ پانے اور ان کے تئیں اپنے عزم کا اظہار کرنے میں ناکام رہے اور بی جے پی جھوٹے وعدوں کے ذریعے انہیں لبھانے میں کامیاب رہی۔