کولار اسمبلی حلقے کے لئے کسی مسلمان کو آزاد امیدوار بنایا جائے!

03:29PM Thu 30 Mar, 2017

شہرکولار(بھٹکلیس نیوز)سیاسی، سماجی، اقتصادی ، مِلی اور فلاحی سرگرمیوں کے لئے مشہور ہے۔ آئے دن یہاں ادبی محفلیں بھی ہوتی رہتی ہیں۔ ضلع کے6 تعلقات ہیں۔ مُسلمانوں کی آبادی تقریباً 4 لاکھ ہے ۔ سیاسی اعتبار سے مسلمانوں کی اکثریت اکانگریس پارٹی کے ساتھ دیتے ہوئے ہیں۔ کانگریس پارٹی بھی پوری فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کبھی گیارہ مرتبہ کولار اسمبلی حلقے کے لئے مسلمانوں کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے اور تین مرتبہ مُسلم اُمیدوار نے کامیابی حاصل کی تھی اُن میں سے ایک نثار احمد ریاستی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ لیکن حالیہ دنوں میں مُسلم قیادت کمزور ہوتی جارہی ہے۔ جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے باہر سے آئے ہوئے ایک شخص روپئے پیسے کے دم پر دو مرتبہ کامیاب بھی ہوا۔ پہلی بار مسلمانوں نے بھر پور ساتھ دیا اور کامیاب کرایا پچھلی بار اسمبلی الیکشن میں کانگریس کے مسلم امیدوار کو شکست ہوئی جس سے شہر کا ہر فرد مایوس ہوگیا۔ لیکن موجودہ حالات اس بات کا اشارہ دے رہے ہیں کہ پھر ایک بار آنے والے اسمبلی انتخابات میں کولار حلقے میں مسلم ووٹ کے بکھراؤ کی وجہ سے کوئی غیر مسلم کامیاب ہوجائے گا۔ اس ضمن میں ہماری اپیل ہے کہ مسلمانوں کو مل بیٹھ کر ابھی سے فکر کرتے ہوئے پورے منصوبہ بندی کے ساتھ کام کریں۔ اگر کوئی سیاسی پارٹی کی مسلمانوں کو ٹکٹ نہیں دیتی تو نہ صحیح آزاد امیدوار کے طور پر مسلمان کو انتخابی میدان میں اتاریں اور پوری حکمت عملی کے ساتھ مسلمان امیدوار کے حق میں ووٹ کریں۔ یہ بات اس لئے ضروری ہوجاتی ہے کہ پورے ضلع میں مسلمان غیر مسلم امیدوار کو ووٹ دیتے ہیں ۔لیکن جب کبھی کوئی مسلمان امیدوار ٹکٹ لاتا ہے تو غیر مسلم ووٹ نہیں دیتا ۔ ہر بار ہمارے ساتھ یہ ناانصافی ہوتی ہے۔ ہم کو بھی چاہئے کہ حکمت سے کام لے کر ووٹ دیں تو مسلم امیدوار کامیاب ہوسکتا ہے۔ اس ضمن میں حسب ذیل سیاسی احباب میں کسی ایک کو اسمبلی الیکشن کا امیدوار بنایاجاسکتا ہے۔ مثلاً کے اے نثار احمدسابقہ وزیر، کے یم ضمیر احمد (صدر،انجمن اسلامیہ کولار)،عطا اللہ خان(کے ڈی یو چیر مین)، محمد اقبال(چیرمین وقف بورڈ،کولار)، عبدلقیوم صاحب(سابقہ کے ڈی اے چیرمین) ، جی اے ثناء اللہ ، صابر پاشاہ (سابقہ چیر مین وقف بورڈ ،کولار)، یل خلیل احمد (سابقہ نائب صدر، مونسپل کونسل،کولار) ، صلاح الدین بابو (کونسلر)، نثار احمد (اڈوکیٹ)، جمشید خان(اڈوکیٹ)، عبدالقدیر (سابقہ صدر مونسپل کونسل،کولار) ، یم ڈی، خواجہ ، سفیر احمد داستان میں سے کسی ایک کو اس مرتبہ اسمبلی امیدور کے طور پر منتخب کر کے کولار میں جہاں پر مسلمانوں کی اکثریت ہے وہاں مسلمانوں کے اتفاق اور اتحاد کی مثال قائم کریں۔