!کرناٹک میں "سکریٹ میٹنگ"،بی جے پی کی کشتی پار لگانے آگے آئے ریڈی بھائی

02:59PM Fri 23 Feb, 2018

کرناٹک۔بنگلورو میں جمعرات کو ریڈی ذات کے 300لوگوں نے ایک سکریٹ میٹنگ کی۔یہ میٹنگ شہر کے باہری علاقے میں واقع ایک فارم ہاؤس میں ہوئی۔کرناٹک اسمبلی انتخابات آنے والے ہیں۔ایسے میں میٹنگ کا ہونا عام بات ہے لیکن یہ میٹنگ کچھ الگ تھی۔50ہزار کرور روپئے کے کانکنی گھوٹالے کے ملزم  ریڈی نے یہ میٹنگ بلائی تھی۔اس میٹنگ کی صدارت بھی ریڈی نے ہی کی۔ ذرائع کے مطابق اس میٹنگ کا ایجنڈا کسی بھی حالت میں اقتداری کانگریس کو شکست دینا تھا۔ضمانت پر جیل سے باہر آئے ریڈی نے دعوی کیا کہ بی جے پی کی مرکزی قیادت نے سی ایم سدارمیا اور وزیر داخلہ ریڈی سمیت کانگریس لیڈران کو ہرانے کیلئے ان سے مدد مانگی ہے۔اگر ان کے دعوے صحیح ہیں تو یہ یقینی طور پر کرناٹک سیاست میں ایک بڑا قدم ہوسکتا ہے۔
سال 2008میں ریڈی بھائیوں نے اپنے پیسے اور طاقت کے دم پر جنوبی ریاست میں بی جے پی کو جیت کا مزہ چکھایاتھا۔لیکن اس کے بعد انکی حالت کافی خراب ہو گئی۔سنتوش ہیگڑے نے انہیں قصوروار ٹھہرایاتھا۔سی بی آئی نے انہیں جیل میں ڈال دیا تھا۔اس کے بعد جناردن ریڈی کو حیدرآباد اور بنگلورو کے جیلوں میں قریب چار سال کاوقت گزارنا پڑا۔