گھر گھر پہنچ کر کھاتا آندولن چلایا جارہا ہے اسکا پوار فائدا عوام اُٹھائیں، یم یل اے پٹا رنگا شیٹی
03:59PM Mon 22 May, 2017
چامراج نگر: 22، مئی،2017(بھٹکلیس نیوز) ٹاؤن میونسپل کے احاطے میں آنے والے گھر اور سائٹوں کو" آگتیا اسکیم" اور امدادی سہولتوں کو حاصل کرنے سلسلہ میں شہر کے ہر گھر کے روبرومیونسپل عملہ پہنچکر ضرورت مندوں کو کھاتا بنا نے کیلئے جدید "کھاتا آندولن" کے تےءں کھاتا بنا رہے ہیں اس انوکھی اسکیم سے عوام استفادہ حاصل کریں یہ بات مقامی یم یل اے پٹا رنگا شیٹی نے کہی. شہر کے چنّی پورا مولے نامی علاقہ میں اس اسکیم کے تئیں عوام میں بیداری تقریب سے خطاب فرماتے ہوئے انہونے کہا ، مزید انہونے کہا کہ اس سکیم سے سرکاری رہائشی اسکیم اور دیگر امداد حاصل کرنے کے دوران عوام کو در پیش آنے والی دشواریا جیسے اپنی جائدا کو نقصان پہنچنے کے دوران پیش آنے والی پریشانیوں سے اور اپنے جائداد سے منسلک کسی بھی معلومات کو حاصل کرنے کے غرض سے یہ اسکیم کا ر آمد سابت ہوگی۔
محترم پٹار نگا شیٹی نے اپنے خیالات کا اظہار فرماتے ہوئے مختلف افراد اپنی جائداد کے تعلق سے اپنے نام پر تبدیلی کرنے ہویادوسروکے نام پر کھاتا کرونے سے مختلف وجوہات سے قاصر رہے ہیں اور یہ جائداد ہو یا گھر قدرتی آفات کی نظر بن جانے کی بنا پر عوام کو سرکاری امداد کو حاصل کرنے میں کافی دشواری تو دور کی بات ناممکن سا بن جاتا ہے اس لئے اس بنا ممکن بات کو ممکن بنا نے کے غرض سے اس اسکیم کا قیام کرتے ہوئے شہر کے تمام ورڈوں میں یہ آندولن چلایا جارہا ہے تا کہ کسی بھی عوام کو آنے والے دنوں میں کوئی دقت پیش نہ آئے.اس موقع پر میونسپل کیسابق صدر ننجنڈاسوامی نے کہایہ اسکیم کافی کارآمد سابت ہوگی کیونکہ آج کے اس حالات میں میونسپل دفتر میں کھاتا بنا نے کیلئے کافی وقت درکار ہوتا ہے اوراس کے ساتھ ساتھ مختلف دستا ویزات کو بھی اکھٹا کرنا پڑتا ہے جوکہ عام آدمی کیلئے یہ بات کافی پریشان کردینے والی بات ہوگی اسلئے اس اسکیم سے عوام زیادہ سے زیادہ استفاہ حاصل کریں گے تویقینً اس اسکیم کے قیام کاپورا فائدا عوام تک پہنچ پائے گااور اسی طرح سے میونسپل عملہ بھی عوام کے اندر کھاتا آندولن کے تعلق سے مکمل جانکاری فراہم کرتے ہوئے اس کیلئے درکار دستاویزات کی تفصیلات اور دیگر معلومات فراہم کر رہے ہیں. اس موقع پرمیونسپل کے کمیشنر جینّا، رکن کیمپا راجو،مہیشکے علاہو دیگر میونسپل عملہ شریک رہا .
کوآپریٹیو حلقہ کو مزید مضبوط بنانے کی سمت میں کام کرنا ضروری، نو منتخب شدا یم یل اے گیتا مہادیوا پرساد
چامراج نگر(بھٹکلیس نیوز) گنڈل پیٹ ، کوآپریٹیو سوسیٹیو کو مزید مضبوط بنانے کی سمت میں کام کر تے ہوئے اسکے اندر جدید تبدیلی لانیکی ضروری ہے یہ بات نو منتخب شدا یم یل اے محترمہ گیتا مہادیوا پرساد نے کہی، تعلق کے کوٹے گیرے نامی دیہات میں نوتعمیر شدہ کو آپریٹیو سوسیٹی کی بلڈنگ کا افتتاح کرنے کے بعد انہونے اپنے خطاب میں فرمایا مزید انہونے اپنے خطاب میں فرمایا کہ کسانوں نے جس قدر اپنی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے قرضہ حاص کیا تھا ۔
بالکل اسی طریقہ سے اپنے قرضہ کا بیانکوں میں واپس ادائیگی کے اقدامات اور اس کاروائی کو پورا کرنے سے دیگر کسانوں کو بھی سرکاری سہولتوں کا حاصل کرنے کیلئے آسانی ہوگی. اس موقع پر میسور اور چامراج نگر کو آپریوٹیو بیانک کے صدر یس چندر شیکھر نے اپنے خطاب میں فرمایاکو آپریٹیو حلقہ کو آج یہ ترقی مہسر ہوئی ہے تو اس کا سہرا آنجہانی مہادیوا پرساد کو جاتا ہے انکی انتھک محنت کا یہ ثمرہ ہے کہ ریاست گیر کو آپریٹیو کا الگ مقام ہے اور چامراج نگر ضلع میں 788 کو آپریٹیو بیانک قائم ہوئی ہیں انمیں 90 پرائمری آبپاشی سہکارا سنگھائیں کام کر رہی ہیں ان میں سے گنڈل پیٹ تعلق میں32 پرائمری آبپاشی سہکارا سنگھائیں کام کر رہی ہیں اور ان سوسیٹیوں میں 23,578 افراد نے رکونیت حاصل کیا ہے ان میں 30 کو آپریٹیو سوسیٹیوں میں 4,321 کسانوں کو 29.00 کروڑ روپیہ قرضہ دیا گیاہے کی تفصیلات کو انہونے پیش کیا .اس افتتاحی تقریب میں گرام پنچایت کی صدر یس رانی، نائب صدر رتنمّا، ضلع پنچایت کی رکن رتنمّا،ناگیندرا، منی راجو، جیارام،بنگارو نائکا، رشید بیگ، ناگاراجپا، مہادیوپا، راما کرشنا، گروسوامی ، سبرا منیم، کو آپریٹیو افسر ششی دھرکے علاوہ دیگر تمام سیاسی اراکین شریک رہے .