بچوں کو مزدوری کے لئے استعمال کرنا جرم ہے ۔وزیر محنت
04:13PM Fri 13 Jun, 2014
بھٹکلیس نیوز / 13 جون،2014
بنگلور/ریاستی وزیر محنت پر میشور نے بتایا کہ کام کے مقامات پر بچوں کا استعمال کر نا قانون کے خلاف ہے ، اسلئے بچوں کے ساتھ کام کروانے والے افراد اور کار خانوں کے مالکان کے خلاف سخت کار روائی کی جائے گی ، انہوں نے کل "بچہ مزدوری مخالف نظام"کے موقع پر شہر کے فریڈم پارک سے نکالی گئی ریالی کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد کہا کہ بچہ مزدور قانوں جاری رہنے کے باوجود ابھی بھی کئی کار خانوں ،دکانوں ،مکانوں ہو ٹلوں سمیت دیگر شعبہ جات میں بچوں کو رکھ کر ان سے مزدوری کروائی جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ بچوں کے ذریعے کام لینے یا ان سے کام کر وانا قانوں کے خلاف ہے ، اوس ان افراد کے خلاف سخت سے سخت کار روائی کی جائے گی مذ کورہ قانون کے تحت بچہ مزدوری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ،اس سلسلے میں محکمہ کے افسران یا ملازمین سے لا پرواہی برتنے پر ایسے افسران کینشاندہی کر کے ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔