سعودی عرب نے ایران سے ثالثی کی کوششیں مسترد کردیں
03:43PM Mon 25 Jan, 2016
سعودی عرب نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کی ثالثی کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے رویے میں تبدیلی تک ایسا ممکن نہیں ۔
اس بات کا اظہار سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں میڈیا سے بات چیت میں کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت کئی ممالک نے تہران اور ریاض کے درمیان مصالحت کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے تاہم ایران کے رویے میں مثبت تبدیلی تک ایسا نہیں ہوسکتا ،اور ایران کو اچھی طرح معلوم ہے کہ اسے کیا کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایران عرب ممالک کے خلاف جارحانہ پالیسی اپنائے ہوئے ہے اور وہ ان ممالک کے داخلی امور میں مداخلت بھی کررہا ہے ، اس کے علاوہ ایران اقوام متحدہ کی اس فہرست میں بھی شامل ہے کہ جو دہشتگردی کو فروغ دے رہے ہیں۔