ریاستِ کرناٹک کے دیہاتوں میں ATMسہولت فراہم کی جائے گی
02:37PM Tue 3 Jan, 2017
بیدر۔(بھٹکلیس نیوز)ایڈیشنل چیف سکریٹری وکمشنر برائے دیہی ترقیات مسٹر ٹی ایم وجئے بھاسکر نے ریاستی سطح کی بنک کمیٹی (ایس ایل بی سی ) کے زیرِ اہتمام منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں اور دیہاتوں میں بنک نہیں ہونے سے دیہی عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس لئے بنکوں کو چاہئے کہ اس جانب خصوصی توجہ دی۔ ہر دیہات میں کم از کم ایک ATMسنٹر قائم کریں ۔انھوں نے کہا کہ بعض دفعہ ATMتک پہنچنے کیلئے دیہی عوام کو ایک طویل سفر کرنا پڑتا ہے ۔اس لئے بنکوں کو چاہئے کہ اس مسئلہ کو مارچ2017ء تک حل کریں۔مسٹربھاسکر نے کہا کہ بہت بڑی تعداد آج بھی گاؤں اور دیہاتوں میںآباد ہیں حکومت کی جانب سے اس کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔***