وزیر اعظم نے ہولی پر نیک خواہشات پیش کیں

01:09PM Tue 14 Mar, 2017

نئی دہلی، (بھٹکلی نیوز)وزیر اعظم نریندر مودی نے ہولی کے موقع پر آج لوگوں کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔مودی نے ایک سرکاری بیان میں کہاکہ رنگوں کے تہوار ہولی پر نیک خواہشات۔ یہ تہوار ہر جگہ خوشی کے احساس لائے۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور شہری ترقیات کے وزیرایم وینکیا نائیڈو سمیت مرکزی وزراء نے ہولی کے موقع پر لوگوں کواپنی نیک خواہشات پیش کیں۔سنگھ نے ٹویٹ کیاکہ آپ کواورآپ کے خاندان کو ہولی کی نیک خواہشات۔ نائیڈو نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ہولی کے رنگ،خوشیاں اور جوش و خروش پھیلائیں۔آپ کو2017 میں ہولی کی نیک خواہشات۔