صرف تعلیم سے ہی ترقی ممکن

04:50PM Thu 6 Jul, 2017

تمام طلباء کو تعلیمی سہولیات کا فائدہ اٹھانا چاہےئے: پرنب مکھرجی بنگلور (بھٹکلیس نیوز ):۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ صرف تعلیم سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے اور آج کل تعلیم حاصل کرنے کے لئے کئی سہولیات دستیاب ہیں او رطلباء کو اس کا بھرپورفائدہ اٹھانا چاہےئے۔انہوں نے آج چہارشنبہ کو انڈین انسٹیی ٹیوٹ آف سائنس کے کاوزکیشن تقریب کا افتتاح اور کئی طلباء کو گولڈ میڈلس اور ڈگریاں تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ کبھی ملک کی ترقی دیکھ کر خوشی ہوتی ہے اور دیگر بڑھتے مسائل دیکھ کر انہیں کافی دکھ بھی ہوتا ہے ۔ملک میں صرف شہروں کی ترقی ہورہی ہے ۔ہردن نئی ایجادات اور تجربات ہورہے ہیں لیکن دیہاتوں کی حالت بہت خراب ہے ۔ملک کو آزادی ملے 70سال کاعرصہ ہوگیا لیکن آج بھی ملک کے کسان کئی مسائل کاسامنا کررہے ہیں اور قرضہ جات کیوجہ سے خودکشی کرنے لگے ہیں اگر کسان اسی طرح ختم ہوتے رہے تو اناج کی پیداوار کون کرے گا۔اگر کسانوں کے مسائل حل نہ کئے گئے تو ملک میں بھوک پھیل جائے گی اور کھانا کھانے کے لئے اناج نہیں رہیگا اور وہ دن ضرور آنے والا ہے جب انسان کو کھانے کے لئے نوٹ اور سکے ملیں گے اناج نہیں ۔یہ افسو س کی بات ہے کہ مرکزی حکومت اور ریاستوں کی حکومت نے قرصہ معاف کرنے سے انکار کردیا ہے ۔یہ جان کر خوشی ہوتی ہے کہ سدارامیا حکومت نے کسانوں کا قرضہ معاف کیا ہے او رمرکز کا فرض بنتا ہے کہ وہ بقیہ قرضہ معاف کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک کی ترقی اور دوسری طرف بے روزگاری ۔ غربت ۔مہنگائی ۔رشوت خوری۔بدعنوانیاں اور بدانتظامیہ کی وجہ سے ملک بتاہ اور برباد ہورہا ہے ۔رشوت خوری اور بدعنوانیوں کو اگر ختم کرنا ہے تو صرف نوجوانوں سے ہی ممکن ہے اس لئے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سیاست میں قدم رکھنے کی ضرورت ہے ۔سیاست کا مطلب لوگوں کی خدمت کرنا ہے اپنی تجوریوں کو بھرنا نہیں ہے ۔یہ سچ ہے کہ آج کے عوامی نمائندوں میں خدمت خلق کا جذبہ ختم ہوگیا ہے ۔ صرف فرزندوں ۔ پوتو ں اور نواسوں کے لئے جائیداد رکھ کر دنیا سے رخصت ہونے کے بارے میں فکر کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ذات پات کا معاملہ سنگین موڑ اختیار کیا جارہا ہے ۔صرف ذات پات کے نام پر انتخابات لڑے جارہے ہیں اور لوگوں کے درمیان نفر ت کا بیج بونے کی کوشش ہورہی ہے گؤ کشی کے تحفظ کے نام پر لوگوں کا قتل کیا جارہا ہے ۔کسی کو کسی کی جان لینے کا حق نہیں ہے تمام لوگوں کو خصوصی طور پر اقلیتوں کو اس معاملہ میں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور تمام مسائل اور مشکلات کا جواب صرف تعلیم سے ہی دیا جاسکتا ہے ۔ اس موقعہ پر ریاستی گورنر راجو بھائی واجو بھائی والا ۔وزیر اعلیٰ سدارامیا ۔ وزیر برائے اعلیٰ تعلیم بسواراج رایا ریڈی۔عالمی شہرت یافتہ سائنس دان سی این آر راؤ ۔انڈین انسٹی نیوٹ آف سائنس کے تمام پروفیسرس اور لیکچراس حاضر تھے۔