انجمن بی بی اے  کالج کے سابق پرنسپال جناب  ظفراللہ کوکٹنور کا انتقال

11:32AM Tue 22 Nov, 2016

بھٹکلیس نیوز / 22 نومبر،2016 بھٹکل / ( نامہ نگار) انجمن  بی بی اے کالج میں قریب 9/سال تک خدمات انجام دینے والے جناب ظفر اللہ کوکٹنور صاحب (44) کا آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا ہے ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون مرحوم دو سال  پہلے سرکاری پی یو کالج میں بھرتی ہونے کی وجہ سے انجمن سے چلے گئے تھے۔اس سے قبل انہوں نے انجمن بی بی اے کالج کوکئی مرتبہ صد فیصد نتیجہ سے ہمکنار کیا ہے۔ساتھ ہی وہ بھٹکل میں ٹیبل ٹائنیس کےبھی اچھے کھلاڑی مانے جاتے تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب ۔فرمائے۔آمین