اب گھر بیٹھے بینک سے پیسہ منگا سکیں گے بھٹکل کے عوام؛ کریں یہ کام
11:51AM Mon 13 Apr, 2020
بھٹکل: 13 اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی اطلاع کے مطابق 21 دن کے لاک ڈاؤن کے بعد بہت سارے افراد اپنے پیسوں کو نکالنے کے لیے پریشان ہیں جس کو دیکھتے ہوئے بھٹکل میں فی الحال تین بینکوں کے گراہک فون کرکے اپنا پیسہ گھر تک منگا سکتے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کی اطلاع کے مطابق پہلے مرحلہ میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا، دی بھٹکل اربن کو آپریٹیو بینک اور اسلامک ویلفئیر سوسائٹی کے گراہکوں کو یہ سہولت دی جارہی ہے وہ لوگ مندرجہ ذیل نمبرات پر فون کرکے اپنا پیسہ منگا سکیں گے۔
یہ سہولت بینکوں کے کام کرنے کے دنوں میں 10:30 سے 02:00 بجے تک کے لیے ہوگی۔ نمبرات کی تفصیل یہ ہے۔
اسٹیٹ بینک آف انڈیا: 08385-227538
دی بھٹکل اربن بینک: 08385-226432
اسلامک ویلفئیر سوسائٹی: 08385-226601/9945498008