سی پی ایم نے کیرالہ تشدد کے لیے آرایس ایس پر حملہ بولا

03:08PM Thu 17 Nov, 2016

نئی دہلی، (ایف او یس) شمالی کیرالہ میں تشدد پر مبنی ایک تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر سی پی ایم نے آج آر ایس ایس پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ سنگھ کا قیام ہی تشدد پر مبنی ہے اور یہ تنظیم جھوٹ اور ڈکیتی کی بنیاد پر بڑی ہوئی ہے۔سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے پارٹی کی دہلی ریاستی کمیٹی کی جانب سے منعقد تصویری نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد پورے ملک میں سنگھ اور بی جے پی کے شدید انتہا پسندی پروپیگنڈے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سنگھ کی ثقافت میں تشدد موجود ہے۔کیرالہ کے وزیر اعلی پنرائی وجین بھی اس موقع پر موجود تھے، انہوں نے سنگھ پریوار کا موازنہ نازی-فاشسٹ سے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سنگھ پریوار کے لوگ کیرالہ میں تشدد پھیلا رہے ہیں اور یہ ان کے فاشزم کا غلبہ قائم کرنے کے ڈیزائن کا حصہ ہے۔