راہل گاندھی کرناٹک حکومت کی کارکردگی کا سہ ماہی جائزہ لینگے: جی پرمیشور
02:49AM Mon 19 Aug, 2013
راہل گاندھی کرناٹک حکومت کی کارکردگی کا سہ ماہی جائزہ لینگے: جی پرمیشور
میسور۔ 18 ۔اگست(یو این آئی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ہر تین ماہ میں کانگریس حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کانگریس پردیش کمیٹی کے صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے آج یہ بات کہی۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں اے آئی سی سی کی طرف سے ہدایت ہے۔ وزراء کے ساتھ ساتھ ارکان اسمبلی کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ڈاکٹر پرمیشور نے کہا کہ اے آئی سی سی کی اس ہدایت پر انہوں نے حکومت کی کارکردگی سے متعلق ایک رپورٹ بھیجی ہے اور اس نے گذشتہ 100 دنوں میں سدارامیا کی حکومت کی ریٹنگ پر اتفاق کیا ہے۔ یہ ریٹنگ حکومت کی موجودہ کارکردگی اور پارٹی کے انتخابی منشور کے نفاذ کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ پارٹی نے تمام وزراء کو ہدایت دی ہے کہ وہ مہینے میں ایک بار کے پی سی سی دفتر آئیں تاکہ وہ پارٹی کارکنوں کی شکایات سن سکیں اور پارٹی کے کاموں میں شامل ہوسکیں۔ اس پر ابھی تک اس لئے عمل درآمد نہیں ہوسکا کیونکہ حکومت بجٹ اجلاس میں مصروف تھی اور اب ریاست کے ضمنی انتخاب میں مصروف ہے۔