سعودی شہزادے کی ہندوستان آمد، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت پر ٹکی ہیں پورے ملک کی نظریں

12:07PM Tue 19 Feb, 2019

وزیراعظم نریندر مودی اور سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان کے درمیان بدھ کو یہاں ہونے والی میٹنگ میں دہشت گردی کے مسئلے پر دوطرفہ بات چیت اورسرحد پار دہشت گردی پر ہندوستان کے رخ پر دونوں لیڈروں کے درمیان بات چیت پر پورے ملک کی نظریں ٹکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہزادے منگل کی شام دہلی پہنچیں گے۔پی ایم مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ بدھ کو ان کی میٹنگ ہوگی۔جس میں اہم مسئلوں پر بات چیت ہوگی۔ بتادیں کہ اس سے پہلے سعودی شہزادے ایشیائی ملکوں کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر اتوار کو پاکستان پہنچے تھے۔ جموں و کشمیر کے پلوامہ میں فدائین حملے کے ضمن میں اس میٹنگ کو بہت اہم مانا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں پاکستان کی جانب سے دہشت گردانہ گروپوں کو حمایت اور بڑھاوا دینے کے مسئلے پر زور دیا جائےگا۔
 ذرائع نے کہا ،’’اپریل 2016میں نریندر مودی کے سعودی عرب کے دورے کے دوران ہمارے تعلقات کافی مضبوط ہوئے۔‘‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی حکمراں نے 14فروری کو پلوامہ میں ہندوستانی سلامتی دستوں پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ذرائع نے کہا،’’پلوامہ حملے کے بعد سعودی شہزادے کا پاکستان کا دورہ ہندوستان کےلئے کوئی حیرت کی بات نہیں ہے۔ میڈیا میں سعودی عرب کے ذریعہ کی جانے والی سرمایہ کاری کی رپورٹیں ہیں لیکن اگر وہ ہندوستان میں ایسا کرتے ہیں تو یہ صرف سرمایہ کاری ہوگی اور ہماری معیشت کوبہتر کرنے جیسی کوئی بات نہیں ہوگی۔