جوگ فالس کے قریب تعمیر ہوگا واٹر پارک
03:01PM Wed 11 Feb, 2015
بھٹکلیس نیوز / ۱۱فروری،2015
ساگر: (نامہ نگار) عالمی شہرت یافتہ جوگ فالس کو مزید ترقی یافتہ سیاحتی مقام بنانے کیلئے خصوصی منصوبے کی تشکیل دی گئی ہے جس میں جوگ فالس کے قریب واٹر پارک کی تعمر ہوگی۔ اس سلسلے مںر پچھلے دنوں بنگلور ومیں ضلع انتظامیہ،ساگر تعلق انتظامیہ اور ودھا پریشد کے اسپیکر کاگوڈ تمپا کی موجود گی میں ریاستی وزیر برائے سیاحت آر وی دیش پانڈے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سلسلے میں تفصیلات فراہم کرنے کیلئے ساگر تعلقہ کے اسسٹنٹ کمشنر نتیش پاٹل نے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا کہ جوگ فالس میں واٹر ری سائیکلنگ سسٹم بنا کر چار کروڑ روپیوں کی لاگت سے یہ منصوبہ عمل میں لایاجائےگا۔اس سیاحتی مقام کو تیار کرنے کیلئے نجی کمپنیوں کا سہارا لیا جارہا ہے اور ا س کیلئے سرمایہ بھی نجی کمپنیاںلگائینگی۔اس سلسلے مںا دو کمپنیاں آگے آئی ہیں اور اس کا حتمی فیصلہ لیا جائےگا۔جوگ فالس کے ساتھ ساتھ لنگن مکی ڈیام کے قریب 60ہیکڑ زمین پر تھیم پارک بنایا جائیگا جس کیلئے بلوپرنٹ تیار ہے اور ٹینڈر بھی بلایا گیا ہے۔اس پارک میں واٹر پارک،ونڈرلا،فارسٹ بنگلہ، برٹش بنگلہ،فوڈ کورٹ اور کیبل کار کی سہولت ہوگی۔آنے والے دنوں میں ایک کروڑ روپیوں کے خرچ سے ہر سال جوگ اتسو منایا جائےگا ۔