بھٹکل کارپوریشن بینک کی اے ٹی ایم میں گڑبڑی سے گراہکوں کو پریشانی

02:13PM Thu 29 Aug, 2019

بھٹکل: 29 اگست،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کار اسٹریٹ میں واقع کارپوریشن بینک کی اے ٹی ایم میں کچھ گڑبڑی کے بعد گراہکوں کو کافی تکلیفات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک گراہک نے بھٹکلیس کو بتایا کہ انہوں نے جب کار اسٹریٹ میں واقع اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنا چاہا تو مشین میں پروسیس چل رہا تھا لیکن 500/کے نوٹ وہیں مشین میں اٹک گئے جس کی وجہ سے انہیں کئی جتن کرنا پڑا جس کے بعد ہی مشین سے بمشکل پیسہ باہر نکلا اور اس کھینچا تانی میں دو تین نوٹ پھٹ بھی گئے۔ اس سلسلہ میں کارپوریشن بینک کے مینیجر پرشانت پربھو سے ہمارے نمائندے نے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ بارش کے موسم میں موسچر وغیرہ کی وجہ سے مشین اٹک جاتی ہے جو کہ ایک تکنکی خرابی ہے اور وجہ سے لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ضروری کارروائی کرنے اور آئندہ گراہکوں کو ایسی پریشانی نہ ہونے کی یقین دہانی کی۔