ریاست میں ہر دن بڑھ رہی ہے کورونا مریضوں کی تعداد: پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 115 نئے معاملات

03:01PM Thu 28 May, 2020

بینگلورو: 28 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک میں بیرون ریاست سےآنے کی چھوٹ دینے کے بعد سے ہر دن سو کے قریب کورونا کوڈ 19 کے معاملات سامنے آرہے ہیں جس سے ریاستی حکومت سخت تشویش کا شکار ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے دی گئی تازہ اطلاع کے مطابق ریاست میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 115 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس میں اڈپی ضلع سر فہرست ہے جہاں ایک ہی دن میں 29 معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ دکشن کینرا میں 24 معاملات کے ساتھ دورے نمبر پر ہے۔ان میں اکثر وہ افراد ہیں جو کہ دوسری ریاستوں سے لوٹے ہیں۔ اسی طرح ہاسن میں 13، بیدر میں 12، بینگلورو میں 9، یادگیر میں 7، چتردرگہ میں 6، کلبرگی میں پانچ، ہاویری میں چار، چکمگلور میں تین، وجیاپور میں دو اور رائچور میں ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ان تازہ معاملات کے بعد ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 2533 کو پہنچ گئی ہے جبکہ اس میں سے 834 افراد وہ ہیں جو صحت یاب ہوچکے ہیں اور 47 افراد اس بیماری کی زد میں آکر فوت ہوچکے ہیں۔