تعلیم کے ذریعہ سے ہی انسان اپنی قسمت اور مقام حاصل کرسکتا ہے: تنویرسیٹھ

11:45AM Thu 27 Jul, 2017

بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ وزیر برائے پرائمری او رسکینڈری تعلیم تنویر سیٹھ نے کہا کہ صرف تعلیم کے ذریعہ سے ہی انسان اپنی قسمت اور مقام حاصل کرسکتا ہے ورنہ تعلیم کے بغیر انسان ادھورہ ہے انہوں نے کے آر روڈ پر واقع بین کالج کے آڈیٹوریم میں خواتین کی خود مختاری کے عنوان پر انعقاد ایک تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ رقم سے سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے لیکن تعلیم حاصل نہیں کی جاسکتی تعلیم حاصل کرنا ہر ایک انسان کے لئے ضرورت ہے اور والدین کو چاہےئے کہ وہ بچوں کو تعلیم دلوائیں او رتعلیم کے بغیر انسان کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوتا۔ تعلیم حاصل کرنے کے لئے طلباء کو کئی بہترین مواقع ملتے ہیں اور اس کا صحیح استعمال کرنا چاہےئے۔والدین دن رات محنت کرکے یا قرضہ جات لیکر بچوں کو تعلیم دیتے ہیں۔ والدین بچوں کو کبھی بھی یہ بات بتانے کی کوشش نہیں کرتے کہ انہوں نے کتنی تکلیف برداشت کی ہے اور کتنی محنت کی ہے۔طلباء کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کے ذریعہ والدین کی خدمت کریں۔ آج طلباء موقعہ پرست ہوتے جارہے ہیں اور مشرقی تہذیب وتمدن کا شکار ہوکر اپنی زندگی اور مستقبل کو تباہ کررہے ہیں۔ والدین دن رات مزدوری کرتے ہیں تو طلباء صرف بال بنانے اوربالوں کااسٹائل بنانے کے لئے پانچ سے چھ ہزار روپےئے خرچ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہر انسان نے انسانیت کی وجہ سے معاشرہ کے لئے کچھ کیاتو اسے معاشرہ سے بہت کچھ حاصل ہوگا۔ نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرکے اس ملک کی ترقی اور اسے طاقتور بنانے کے لئے کا م کرنے کی ضرورت ہے ۔تعلیم کے لئے حکومت نے اس مرتبہ جملہ 25ہزار کروڑ روپےئے خرچ کئے ہیں۔کسی بھی محکمۂ کے لئے اتنی بڑی رقم خرچ نہیں کی گئی۔حکومت سے تعلیم حاصل کرنے کیلئے کئی ضروری اقدامات کئے ہیں۔ تعلیمی نصاب میں تبدیلی کی گئی ہے۔تعلیم میں معیار لانے کے مقصد سے تیسری جماعت سے ساتویں جماعت تک کے لئے پبلک امتحانات کرائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تمام طلباء کو ہنرمندی کی تربیت دی جارہی ہے۔طلباء تعلیم مکمل کرکے ہنر مندی کی تربیت حاصل کی تو روزگار کے بہترین مواقع حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلباء کو صرف ڈاکٹر یا انجینئر ہی نہیں دیگر شعبہ جات کی بھی تعلیم حاصل کرنی ہوگی۔ مثال کے طور پر ایروناٹیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے میں طلباء خاص دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں۔ اس کے طرح کے پیشہ ورانہ کورسوں میں داخلہ لینا ضروری ہے۔اس موقعہ پر بین کالج کے سکریٹری سمپا لال بھنڈاری ۔ چیرمن صابو لال اور دیگر لیکچرارس حاضر تھے۔