قمرالاسلام : کرناٹک اقلیتی کمیشن کو عدالتی اختیارات ملنے کی امید

03:11PM Mon 7 Dec, 2015

نئی دہلی ،7دسمبر(ایجنسی)کرناٹک حکومت ریاست میں اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ریاست کی اقلیتی کمیشن کو جمعرات کو عدالتی اختیارات تفویض کرسکتی ہے۔ ریاست کے اقلیتی امور کے وزیر ڈاکٹر قمر الاسلام نے یو این آئی سے خصوصی بات چیت میں آج بتایا کہ ان کی وزارت نے اس سلسلے میں ایک تجویز پیش کی تھی اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ ریاستی کابینہ 10 دسمبر کو اس تجویز پر غور کرے گی۔ مسٹر اسلام نے کہا کہ کابینہ کو غوروخوض کے لئے ایک تفصیلی تجویز پیش کی گئی ہے اور اس پراعتماد کا اظہار کیا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے زیر التوا اس مسئلے کو وزیر اعلی سدا رمیا اور ان کی کابینہ اس ہفتے حل کردے گی اور تجویز کو منظور کرلیا جائے گا۔