سنسنی خیز خبروں پر لگام لگانے اور معیار کی بنیاد پر نیوز ذرائع کی شناخت کیلئے فیس بک نے اٹھایا سخت قدم

03:17PM Sun 21 Jan, 2018

سان فرانسسکو : سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک نے جعلی نیوز پر پابندی لگانے کے لئے سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوشل ویب سائٹ کے اس اقدام سے اس پر دستیاب نیوز مواد کی تعداد بھی گھٹنے کا امکان ہے۔ 2016 میں ہوئے امریکی صدارتی انتخابات کو متاثر کرنے کے لئے روس کی حمایت یافتہ اکاؤنٹ سے فیس بک پر اشتہارات اور غلط خبریں خوب نشر کی گئی تھیں۔ اس کے بعد سے فیس بک سوالوں کے گھیرے میں آ گیا ہے۔ فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنے آفیشل فیس بک صفحے پر کہا، "یہ قدم سنسنی خیز خبروں پر لگام لگانے اور معیار کی بنیاد پر نیوز ذرائع کی شناخت کے لئے اٹھایا جا رہا ہے۔ فیس بک کے افسر یا ماہر نہیں بلکہ اس کے یوزرس ہی نیوز آؤٹ لیٹ کی رینکنگ طے کریں گے‘‘۔