غیر قانونی طریقے سے چل رہی پرائیوٹ بسوں کے خلاف قانونی کارروائی
11:19AM Sat 27 Jul, 2013
غیر قانونی طریقے سے چل رہی پرائیوٹ بسوں کے خلاف قانونی کارروائی
بھٹکلیس نیوز /27جولائ 13
چنتامنی/آج یہاں پولس کی جانب سے پرائیوٹ بسوں کے مالکوں کو طلب کر کے انکے ساتھ ایک نشست منعقد کی گئی جس میں ڈئی وائی ایس پی دی ویا کی صدارت میں تمام چنتامنی تعلقہ کے پرائیویٹ بسوں کے مالکوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مسٹر دیویا نے تعلقہ کے تمام علاقہ چل رہی غیر قانونی طریقے سے پرائیوٹ بسوں پر سختی کا اظہار کیا،اس پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے آرٹی او اشوک نے کہا تعلقہ میں جہاں کئی بھی پرائیویٹ بسوں کو غیر قانونی طریقے سے چلایا جارہا ہے ان بسوں کی نشاندہی کرکہ ان بسوں کے مالکوں پر قانونی کارروائی کی جائےگی۔ قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کو آر ٹی او نہیں بخشے گے۔ اور تعلقہ میں ایک ہی پرمنٹ پر دو تین بسوں کو چلانا بلکل قانون کے بر خلاف ہے جو روٹ ان بسوں کو محکمہ آر ٹی او نے دی ہے اُسی روٹ کو اختیار کرکہ بسوں کو چلانے پڑےگا، انہوں نے کہا یہاں چند پرائیویٹ بسوں کے مالکوں میں اختلافات کی وجہ سے کئی مسافروں کو پریشانی ہورہی تمام بسوں کے مالک اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر تمام لوگ اکھٹا ہوکر جو وقت آپنے بسوں کو دیا گیا ہے اُس وقت کے پابندی کی ساتھ بسوں کو چلایا جائے اور جن جن بسوں کو پر منٹ نہیں کیا گیا ہے ان بسوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی،انہوں نے کہا پھر سے ایک مرتبہ تمام پرائیویٹ بسوں کے مالکوں کو جمع کرکہ 30جولائی کو ڈپٹی کمشنر کی سرپرستی میں پروگرام کیا جائیگا،اس موقع پر چند بسوں کے مالک آر ٹی او پر برہمی و غضہ کااظہار کرکہ ان پر برس پڑے اور ان سے کہا کہ آگر آپ کو قانون کو مد نظر رکھ کر کام کرنا ہے تو یہاں کے تمام غیر قانونی پرائیویٹ بسوں کا پتہ لگایا جائے آپ کبھی کبھی یہاں سال میں ایک دو مرتبہ آکر صرف ایک دن قانون کو بتاکر چلے جائے گے تو سال بھر یہاں ہورہی پرائیویٹ بسوں کے مالکوں کی اختلافات کو دور کرنے والا کون ہوگا ۔ آپ صرف آپنے دفتروں میں آرام سے ہے لیکن یہاں پرائیویٹ بسوں کے مالکوں میں ہورہی لڑائی اور غیر قانونی طریقے سے دوڑائی جارہی بسوں کو کون روکےگا۔اس بات پرآر ٹی او نے خاموشی اختیار کرلی۔بعد میں ڈی وئے ایس پی دیویا نے آر ٹی او سے کہا کہ آپ سب سے پہلے غیر قانونی بسوں کو پکڑ کر ان کو ضبط کریں،اور ان پر قانونی کارروائی کی جائے،اس موقع پر سرکل انسپےکٹر ننجپا،تحصیلدار ٹی این منجوناتھ،رورل سرکل انسپیکٹر کرشنپا،مورلی، آر آر رحمت اللہ،اسلم خان،زیڈ ٹی ایس شبیر احمد،سہراب الدین،انیل کمار،کونسلر الیاس پاشاہ،جی سی بی نٹراج اور کئی پرائیویٹ بسوں کے مالک موجود تھے۔یہاں کے کیوار دیہات کے عوام کو آر ٹی او آنے کی اطلاع ہونے پر انہوں نے آر ٹی او کے خلاف یہاں کے تعلقہ دفتر کے روبرو نعرے بازی کا احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پرائیویٹ بسوں والوں کو دیہاتوں سے جانے کے لئے روٹ دیا گیا ہے لیکن یہ لوگ دیہاتوں کو نہیں آرہے ہیں۔اس لئے ان بسوں والوں پر قانونی کارروائی کرنے میں آر ٹی او بالکل ناکام ہے ان بسوں والوں سے ار ٹی او خوب رشوت لے رہے ہیں۔اس لئے اعلیٰ افسران کو چاہئے کہ ایسے آر ٹی او کی ضرورت نہیں جو ٹھیک طرح کام نہیں کررہے ہیں۔ پھر احتجاج کی جگہ پر فوری تحصیلد آر ٹی این منجوناتھ نے پہنچ کر احتجاجہیوں کو دلاسہ دلاکر روانہ کردیا۔