کرناٹک میں خشک سالی سے نمٹنے کے لئے تمام اقدا مات ۔سدارامی
12:48PM Sat 12 Jul, 2014
بھٹکلیس نیوز/12جولائی، 14
اپوزیشن نے کل اسمبلی میں یہ کہتے ہو ئے واک آوٹ کیا کہ کا نگریس حکومت ریاست میں خشک سالی صورتحال سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے،اپوزیشن لیڈر جگدیش شیٹر نے اسمبلی میں یہ مسئلہ اٹھا تے ہو ئے کہا کہ کومت خشک سالی کو سنجید گی سے نہیں لے رہی ہے ،مختلف ریلیف کا موں کے لئے مختص کر دہ رقم جا ری نہیں کی گئی ہیں اوردیہی علاقوں کے عوام پینے کے پانی اور جانوروں کے چارے کی نامناسب سر براہی کے باعث متاثر ہو رہے ہیں مزید کہا کہ اگر ریا ست کو گذشتہ برسوں سے خصوصاً اس سال جون میں مانسون کی کمی کے باعث شدید خشک سالی کا سامنا ہے ،وزیر اعلی سدا رامیا نے کہا کہ فنڈز کی کو ئی کمی نہیں ہے اور انکی حکومت صواتحال سے نمٹنے کے لئے تمام اقدامات کر رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ مقرر کر دہ فنڈز میں سے 556کروڑ روپیوں میں سے 175کروڑروپئے خرچ کئے جا چکے ہیں اور حکومت تمام اقدا مات کر رہی ہے لیکن اپوزیشن اسکو سیا سی رنگ دے رہی ہے ۔