عفان جبالی قتل کیس میں بنٹوال سے ایک شخص کی گرفتار؛ مزید چار لوگوں کی تلاش جاری

03:23PM Fri 25 Oct, 2019

بھٹکل: 25 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  19/اکتوبر کو بھٹکل قومی شاہراہ پر واقع ایک نجی لاڈج میں بے دردی سے قتل کیے جانے والے نوجوان عفان جبالی  کے معاملہ میں پولس نے تیزی دکھاتے ہوئے بنٹوال سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔جس کے ساتھ ہی عفان قتل معاملہ میں یہ دوسری گرفتار ی  عمل میں آئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پولس  نے اس معاملہ میں بنٹوال کے رہنے والے سراج (32) کو گرفتار کرکے جمعرات کے روز ہی عدالت میں پیش کر دیا ہے۔تاہم پولس کو اس سلسلہ میں مزید چار ملزمین کی تلاش ہے جو کہ واردات کے بعد سے رو پوش ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ ضلعی ایس پی دیوراج اس معاملہ کے بعد خود بھٹکل آئے ہوئے تھے اور انہوں نے اس کیس کو سلجھانے کے لیے ایک ٹیم بھی ترتیب دی ہے جو تیزی سے تحقیقات کر رہی ہے جس سے امید ہے کہ اس معاملہ کی تمام گتھیاں سلجھ جائیں گی اور تمام مجرمین پولس کے ہاتھ آجائیں گے۔