اسرو کے ریٹائیرڈ سائنسدان پی جے بھٹ نے کیا اے آئی ٹی ایم کے طلبہ سے تبادلہ خیال
03:56PM Mon 24 Feb, 2020
بھٹکل: 24 فروری،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اے آئی ٹی ایم کے الیکٹرانک انجنئرنگ شعبہ کی جانب سے 22/فروری،2020 کو انجمن میں ’’خلا میں ہندوستان کے بڑھتے قدم‘‘ کے عنوان پر ایک خصوصی نشست منعقد کی گئی جس میں اسرو کے ریٹائڑڈ سائنسدان مسٹر پی جے بھٹ نے شرکت کرتے ہوئے طلبہ سے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس موقع پر اسرو کے ذریعے خلا میں بھیجے گئے بہت سارے مشن کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اسرو ان سب کے ذریعے عوام کی روز مرہ کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش میں ہے۔ انہوں نے طلبہ کو اسرو میں قسمت آزمانے کی بھی صلاح دی۔
اس موقع پر انہوں نے طلبہ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے بھی جوابات دیے جس سے طلبہ کو کافی فائدہ ہوا۔
افتتاحی تقریب کی صدارت پرنسپال جناب مشتاق احمد باوی کٹی نے کی جبکہ پروفیسر راجکمار نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ ڈائس پر انجمن کے الومنائی اور انجمن کے نومنتخب انتظامیہ ممبر جناب ارشد کاڈلی صاحب وغیرہ موجود تھے۔