کے جی سے پانچویں جماعت کے بعد اب ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں ساتویں تک کے طلبہ کے لیے آن لائن کلاسس پر پابندی کا مطالبہ
01:48PM Thu 11 Jun, 2020
بینگلورو: 11 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) چھوٹے بچوں پر موبائل کے منفی اثرات کو دیکھتے ہوئے کل بدھ کے روز وزیر تعلیم ایس سریش کمار نے اعلان کیا تھا کہ کے جی سے پانچویں کلاس تک کے طلبہ کو آن لائن کلاس نہیں رکھے جائیں گے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں حکم جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
تاہم آج وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا کی صدارت میں ریاستی کابینہ کی نشست میں وزیر قانون مسٹر مدھوسوامی اور دیگر وزراء نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ساتویں تک کے طلبہ کو آن لائن کلاسس کا اہتمام نہیں کیا جانا چاہئے کیوں کہ ان کی عمریں بھی چھوٹی ہوتی ہیں اور ان پر بھی اس کا برا اثر پڑسکتا ہے۔
اس سلسلہ میں وزیر تعلیم ایس سریش کمار نے ٹویٹ کرتے ہوئے وضاحت کی ہے اور کہا ہے کہ کابینہ میٹنگ میں آج چند وزراء کی طرف سےرائے آئی ہے کہ ساتویں تک آن لائن کلاسس کے لیے پابندی لگانی چاہئے۔ انہوں نے صاف الفاظ میں لکھا ہے کہ یہ حکومت کا فیصلہ نہیں ہے بلکہ وزراء کی رائے ہے۔Karnataka Govt has decided to stop all On-line classes for LKG, UKG & classes up to 5th std. To extend this up to 7th std is only a suggestion from few cabinet ministers as expressed in an informal discussion and NOT a decision.
— S.Suresh Kumar, Minister - Govt of Karnataka (@nimmasuresh) June 11, 2020